Monday , September 24 2018
Home / ہندوستان / یزیدیوں کو ہندوستان پناہ دے : آر ایس ایس عہدیدار

یزیدیوں کو ہندوستان پناہ دے : آر ایس ایس عہدیدار

تیرواننتاپورم ۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس نظریہ کے حامل ایک اہم عہدیدار نے آج عراق میں داعش کے ہاتھوں یزیدیوں کے قتل عام پر بین الاقوامی برادری کی خاموشی پر تشویش ظاہر کی۔ ڈائریکٹر بھارتیہ وِچار ا کیندرم پی پرمیشورن نے ایک بیان میں کہا کہ یزیدیوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں اور اس کے باوجود سب کی خاموشی حیرت انگیز ہے۔ انہوں نے ی

تیرواننتاپورم ۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس نظریہ کے حامل ایک اہم عہدیدار نے آج عراق میں داعش کے ہاتھوں یزیدیوں کے قتل عام پر بین الاقوامی برادری کی خاموشی پر تشویش ظاہر کی۔ ڈائریکٹر بھارتیہ وِچار ا کیندرم پی پرمیشورن نے ایک بیان میں کہا کہ یزیدیوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں اور اس کے باوجود سب کی خاموشی حیرت انگیز ہے۔ انہوں نے یہ جاننا چاہا کہ ہندوستان ملک کی تاریخ سے سبق حاصل کرتے ہوئے کیا اِن اقلیتوں کا تحفظ کرے گا۔ ماضی میں ہندوستان نے یہودیوں اور پارسیوں کو پناہ دی تھی۔ انہوں نے کہا تاریخ یہ بتاتی ہے کہ جب یہودیوں پر مظالم ڈھائے جارہے تھے تو وہ ہندوستان آئے اور یہیں کے ہوگئے۔ یہی نہیں بلکہ دیگر کئی مظالم کا شکار افراد کو ہندوستان نے پناہ دی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT