Sunday , November 18 2018
Home / شہر کی خبریں / یشودھا کینسر بیداری ،5k رن 2018 کا انعقاد

یشودھا کینسر بیداری ،5k رن 2018 کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : یشودھا گروپ آف ہاسپٹلس کی جانب سے عالمی یوم کینسر پروگرام کے حصہ کے طور پر عوام میں کینسر سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لیے 5 فروری کو یشودھا کینسر بیداری 5k رن کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس کا آغاز سرور نگر اسٹیڈیم ( نزد ) ایل بی نگر سے ہوا ۔ اس رن میں 6 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا ۔ یشودھا گروپ آف ہاسپٹلس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مسٹر دھیرج گورکنتی نے کینسر بیداری 5k رن 2018 کو جھنڈی دکھائی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر اے لنگیا ، میڈیکل ڈائرکٹر مسٹر ابھینیو گورکنتی ، مسٹر پھالگن گورکنتی ڈائرکٹرس یشودھا گروپ آف ہاسپٹلس ، تلگو فلم اداکار ، مقامی عوامی نمائندوں نے شرکت کی ۔ مسٹر دھیرج گورکنتی نے کہا کہ ایک اندازہ کے مطابق ہر سال تقریبا 10 لاکھ لوگ کینسر سے متاثر ہوتے ہیں اور اگر اس کے تدارک کے لیے احتیاطی اقدامات نہیں کئے گئے تو اس تعداد میں بہت اضافہ ہوسکتا ہے ۔ کینسر اب مہلک مرض نہیں رہا ۔ یہ ایک قابل علاج مرض ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT