Tuesday , October 23 2018
Home / تجارت / یشودھا گروپ آف ہاسپٹلس کو نیشنل ہیلت کیر ایوارڈ

یشودھا گروپ آف ہاسپٹلس کو نیشنل ہیلت کیر ایوارڈ

 

 

حیدرآباد ۔ 14 نومبر (پریس نوٹ) یشودھا ہاسپٹلس گروپ کے چیرمین جی رویندر راؤ کو ہاسپٹل ایڈمنسٹریشن میں اختراعی اقدامات کیلئے HEAL فاؤنڈیشن کا نیشنل ایوارڈ پیش کیا گیا۔ تلنگانہ کے وزیرصحت ڈاکٹر سی لکشماریڈی نے کل یہاں ریڈیسن، ہائی ٹیک سٹی حیدرآباد میں منعقدہ پانچویں نیشنل ہیلت رائیٹرس اینڈ ایڈیٹرس کنونشن میں انہیںیہ ایوارڈ پیش کیا۔ HEAL فاؤنڈیشن ہندوستان اور سارک ممالک میں ہیلت رائیٹرس کا بہت بڑا نیٹ ورک ہے۔ جی رویندر راؤ کو پیش کئے گئے سائٹیشن میں ہیل فاؤنڈیشن نے کہا کہ یشودھا ہاسپٹل پر آپ کی اختراعی پالیسیوں کے ذریعہ ہیلت کیر ڈیلیوری سیکٹر میں ایڈمنسٹریٹیو اصلاحات لانے میں آپ کے اہم رول کا ہم اعتراف کرتے ہیں جو انڈسٹری میں دیگر کئی کیلئے تحریک کا باعث ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT