Monday , July 23 2018
Home / شہر کی خبریں / یشونت سنہا اور شتروگھن سنہا کومستعفی ہونا چاہیئے: کرشنا ساگر راؤ

یشونت سنہا اور شتروگھن سنہا کومستعفی ہونا چاہیئے: کرشنا ساگر راؤ

حیدرآباد۔/15نومبر، ( پی ٹی آئی) تلنگانہ بی جے پی ترجمان کرشنا ساگر راؤ نے آج کہا کہ یشونت سنہا اور شتروگھن سنہا کو اگر حکومت سے کوئی مسائل ہوں تو پارٹی سے استعفی دے دینا چاہیئے، انہیں پارٹی کے اندر مسائل اٹھانے کا موقع نہیں مل رہا ہے دونوں قائدین نے اب پارٹی کی لکشمن ریکھا کو پار کرلیا ہے۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی پر ان کی تنقیدیں افسوسناک ہیں۔ یشونت سنہا نے کل کہا تھا کہ ملک کے عوام کو یہ مطالبہ کرنے کا حق ہے کہ وزیر فینانس فوری استعفی دے دیں۔ ان کا احساس ہے کہ وہ گجرات کے عوام پر بوجھ بنے ہوئے ہیں۔ جیٹلی گجرات سے راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔شتروگھن سنہا نے حال ہی میں کہا تھا کہ بی جے پی عوام کی توقعات کو اسی وقت پورا کرسکتی ہے جب پارٹی کو ون مین شو اور ٹو مین آرمی سے چھٹکارا دلایا جائے۔

TOPPOPULARRECENT