Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / یشونت سنہا کی ضمانت پر جیل سے رہائی

یشونت سنہا کی ضمانت پر جیل سے رہائی

ہزاری باغ (جھارکھنڈ) 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے سینئر قائد یشونت سنہا اور 61 پارٹی کارکنوں کو آج جیل سے رہا کردیا گیا۔ ایک دن قبل مقامی عدالت نے مبینہ طور پر سرکاری ملازم پر حملہ کے مقدمہ میں اِن سب کی ضمانت پر رہائی منظور کی تھی۔ یشونت سنہا گزشتہ 15 دن سے قید میں تھے۔ اُنھیں آج 7 ہزار روپئے فی کس ضمانتی مچلکہ پیش کرنے پر جیل سے رہ

ہزاری باغ (جھارکھنڈ) 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے سینئر قائد یشونت سنہا اور 61 پارٹی کارکنوں کو آج جیل سے رہا کردیا گیا۔ ایک دن قبل مقامی عدالت نے مبینہ طور پر سرکاری ملازم پر حملہ کے مقدمہ میں اِن سب کی ضمانت پر رہائی منظور کی تھی۔ یشونت سنہا گزشتہ 15 دن سے قید میں تھے۔ اُنھیں آج 7 ہزار روپئے فی کس ضمانتی مچلکہ پیش کرنے پر جیل سے رہا کیا گیا۔ تمام کارکنوں نے بھی ضمانتی مچلکے داخل کئے۔ ہزاری باغ سنٹرل جیل سے رہائی کے فوری بعد یشونت سنہا دیہات بیس گئے جہاں سے برقی بحران کے خلاف احتجاج پر 2 جون کو اُنھیں گرفتارکیا گیا تھا۔

اپوزیشن لیڈر کیلئے عجلت میں
فیصلہ نہیں : اسپیکر
اندور 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا کی اسپیکر سمترا مہاجن نے آج کہاکہ وہ عجلت میں قائد اپوزیشن کی نامزدگی کا فیصلہ کرنے کی مخالف ہیں۔ آئندہ بجٹ اجلاس سے پہلے یہ فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔ سمترا مہاجن نے اندور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ اِس مسئلہ پر عجلت میں کوئی فیصلہ کرنا نہیں چاہتیں۔ اُنھیں متعلقہ قواعد و ضوابط اور روایات کا تفصیلی جائزہ لینا ہوگا اور اِس موضوع کے ماہرین سے مشورہ کرنا ہوگا۔ اِس کے بعد ہی وہ قائد اپوزیشن کی نامزدگی کا فیصلہ کرسکتی ہیں۔ تاہم اُن سے تعین مدت کی خواہش کرنے پر 71 سالہ قائد نے کہاکہ اُنھیں یہ فیصلہ لوک سبھا کے بجٹ اجلاس سے پہلے کرنا ہوگا۔ اُنھوں نے کہاکہ ایسے معاملات میں لوک سبھا اسپیکر سے توقع نہیں رکھی جاتی کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز پر کسی کو بھی نامزد کرینگی۔

TOPPOPULARRECENT