Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / یعقوب میمن کو پھانسی دی جائے دھماکہ مہلوکین کے رشتہ داروں کا مطالبہ

یعقوب میمن کو پھانسی دی جائے دھماکہ مہلوکین کے رشتہ داروں کا مطالبہ

ممبئی ۔ 29 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والے بعض مہلوکین کے ارکان خاندان نے آج مطالبہ کیا ہیکہ یعقوب میمن کو بہرحال پھانسی دی جائے۔ اس خصوص میں چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنوس کو دی گئی اجتماعی درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہیکہ یعقوب میمن کو پھانسی پر لٹکایا جانا ضروری ہے۔ تشار دیشمکھ جنہوں نے دھماکوں میں اپنی والدہ کو کھو دیا ہے، کہا کہ یعقوب کو پھانسی دی جانی چاہئے۔ ودھان بھون میں چیف منسٹر کو پیش کردہ یادداشت میں متاثرین کے ارکان خاندان نے کہا کہ ہم ممبئی دھماکوں کے بعد تباہ ہوچکے ہیں۔ اس لئے اس شخص کو سزائے موت دینا ضروری ہے۔ اس یادداشت پر مہلوکین کے 1600 ارکان خاندان نے دستخط کی ہے۔ کل ہی سپریم کورٹ نے یعقوب میمن کی درخواست رحم کو سماعت کیلئے قبول کیا تھا اور آج اس درخواست کو مسترد کردیا۔ 12 مارچ 1993ء کو ممبئی میں 12 سلسلہ وار دھماکے ہوئے تھے جس میں 257 افراد ہلاک اور 700 زخمی ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT