Saturday , December 16 2017
Home / Top Stories / یعقوب میمن کی بیوہ کی حالت بگڑ گئی

یعقوب میمن کی بیوہ کی حالت بگڑ گئی

ممبئی 31 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی بم دھماکوں کے مقدمہ میں سزائے موت پانے والے یعقوب میمن کی شریک حیات راہین میمن اپنے شوہر کی موت کے بعد مسلسل رو رہی ہیں اور وہ انتہائی صدمہ کا شکار ہیں۔ میمن خاندان سے قریبی تعلق رکھنے والے ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ ذرائع نے کہا کہ راہین گذشتہ پندرہ دن سے مسلسل روتی رہی ہیں۔ وہ اب کسی کے قابو میں نہیں آ رہی ہیں اور بہت زیادہ رونے کی وجہ سے بیہوش ہوتی جا رہی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان کی حالت بگڑ گئی ہے ۔ یعقوب کا سارا خاندان ان کی سزائے موت پر عمل آوری کے بعد سے صدمہ کا شکار ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں یہ قبول کرنے میں طویل وقت لگے گا ۔ ذرائع کے بموجب اگر یعقوب واقعی ان دھماکوں میں ملوث رہتا تو وہ شائد اس کی سزا کو قبول کرلیتے لیکن ان کا ماننا ہے کہ وہ معصوم تھا اور اسے صرف ٹائیگر میمن کا بھائی ہونے کی وجہ سے سزا دی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT