Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی اور اس کے اطراف جرائم و حادثات

یلاریڈی اور اس کے اطراف جرائم و حادثات

یلاریڈی /14 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ میں مزید جہیز ہراسانی کرنے والے شوہر اور ساس کے خلاف پولیس نے کیس درج کرلیا ۔ منڈل سب انسپکٹر مسٹر راکیش کی تفصیلات کے مطابق لنگم پیٹ سے تعلق رکھنے والی پدماجا کی شادی یلاریڈی کے دتو راجو کے ساتھ انجام پائی تھی ۔ ان دنوں شوہر دتوراجو اور ساس پشپا مزید دو لاکھ روپئے جہیز کیلئے لانے

یلاریڈی /14 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ میں مزید جہیز ہراسانی کرنے والے شوہر اور ساس کے خلاف پولیس نے کیس درج کرلیا ۔ منڈل سب انسپکٹر مسٹر راکیش کی تفصیلات کے مطابق لنگم پیٹ سے تعلق رکھنے والی پدماجا کی شادی یلاریڈی کے دتو راجو کے ساتھ انجام پائی تھی ۔ ان دنوں شوہر دتوراجو اور ساس پشپا مزید دو لاکھ روپئے جہیز کیلئے لانے جسمانی اور ذہنی طور پر ہراساں کر رہے تھے ۔ جس پر متاثرہ خاتون نے پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ پولیس نے بعد تحقیقات کے شوہر اور ساس کے خلاف کیس درج کرلیا ۔
٭٭ یلاریڈی مستقر پر کاماریڈی ، یلاریڈی شاہراہ کے ایک درخت سے پھانسی لیتے ہوئے نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق میدک ضلع کے راجی پیٹ سے تعلق رکھنے والا 30 سالہ اشوک ، جیواوانی اسکول کے قریب املی کے درخت سے پھانسی لیتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ راہگیروں کی اطلاع پر پولیس نے مقام حادثہ پہونچکر نعش کا معائنہ کیا ۔ نعش کے ہاں سے ملنے والے نشانیوں سے اس کے گھر والو ںکو اطلاع دی ۔ کیس درج کرتے ہوئے نعش کو یلاریڈی سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا ۔
٭٭ منڈل لنگم پیٹ کے آئیلاپور سے تعلق رکھنے والا 58 سالہ سائنا چرواہا سانپ کاٹنے پر فوت ہوگیا ۔ اے ایس آئی مسٹر کمار راجا کے تفصیلات کے مطابق موضع کے قریب بکریوں کی نگرانی کیلئے ساینا گیا تھا جہاں نسبتی بھائی کے ساتھ محو خواب تھا کہ کسی سانپ نے اسے کاٹ لیا ۔ نسبتی بھائی لنگیا نے صبح 108 ایمبولنس کو اطلاع دی مقام واردات ایمبولنس کے پہونچنے تک چرواہا سائیلو کی موت ہوگئی ۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے یلاریڈیح سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ پولیس نے کے درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT