Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی تحصیلدار کی حیثیت سے مسٹر نتیش مقرر

یلاریڈی تحصیلدار کی حیثیت سے مسٹر نتیش مقرر

یلاریڈی ۔ 18 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی منڈل تحصیلدار کی حیثیت سے مسٹر گنیش نے عہدہ سنبھال لیا ہے۔ ان سے قبل کے تحصیلدار مسٹر سرینواس کمار ضلع نلگنڈہ تبادلہ پر محبوب نگر ضلع سے مسٹر گنیش یلاریڈی کو تحصیلدار کی حیثیت سے تبادلہ کئے گئے۔ انہوں نے انچارج تحصیلدار مسٹر پرتاپ ریڈی سے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا۔ انہوں نے اس موقع پر اخباری

یلاریڈی ۔ 18 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی منڈل تحصیلدار کی حیثیت سے مسٹر گنیش نے عہدہ سنبھال لیا ہے۔ ان سے قبل کے تحصیلدار مسٹر سرینواس کمار ضلع نلگنڈہ تبادلہ پر محبوب نگر ضلع سے مسٹر گنیش یلاریڈی کو تحصیلدار کی حیثیت سے تبادلہ کئے گئے۔ انہوں نے انچارج تحصیلدار مسٹر پرتاپ ریڈی سے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا۔ انہوں نے اس موقع پر اخباری نمائندوں سے مزید کہا کہ مقامی عوام کی بہترین خدمت کیلئے ہمیشہ دستیاب رہیں گے۔ ایڑ پلی تحصیلدار کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے مسٹر گنیش الیکشن کے پیش نظر محبوب نگر تبادلہ کردیئے گئے تھے جن کا وہاں سے یلاریڈی کو تبادلہ عمل میں آیا جبکہ مسٹر گنیش نظام آباد کے متوطن ہیں۔ یلاریڈی ایم پی ڈی او کی حیثیت سے مسٹر سریندر نے بھی اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ہے۔ الیکشن کے پیش نظر انہیں بھی میدک ضلع کے میردوڈی منڈل کو ایم پی ڈی او کی حیثیت سے تبادلہ کردیا گیا تھا۔ دوبارہ انہیں یلاریڈی ایم پی ڈی او کے عہدہ پر مقرر کردیا گیا ہے۔ انہوں نے انچارج ایم پی ڈی او وجئے سے عہدہ کا جائزہ لیا۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ ایم پی ڈی او کی حیثیت سے مسٹر رمیش نائیڈو نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ہے۔ انتخابات سے قبل بھی انہوں نے منڈل ایم پی ڈی او مقرر تھے لیکن الیکشن کے دوران انہیں میدک ضلع کے رامائم پیٹ کو تبادلہ کردیا گیا تھا۔ الیکشن کے اختتام پر ضلعی عہدیداروں نے دوبارہ انہیں ہی منڈل ناگی ریڈی پیٹ ایم پی ڈی او مقرر کئے جانے کے احکامات جاری کرنے پر انہوں نے عہدہ کا جائزہ سنبھالا ہے۔

پھانسی لیکر ایک شخص کی خودکشی
یلاریڈی ۔ 18 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے چناآتما کور سے تعلق رکھنے والا 38 سالہ سنگیا نامی شخص صبح ایک درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ سب انسپکٹر مسٹر پورنیشور نے مزید بتایا کہ سنگیا کچھ دن سے خرابی صحت کی وجہ سے مایوس تھا اسے کئی دواخانوں میں رجوع کرنے پر بھی صحت نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوکر گھر کے پیچھے موجود ایک درخت سے پھانسی لے لی۔ متوفی کو بیوی اور دو لڑکیاں ہیں۔ بیوہ کی شکایت پر پولیس کیس درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT