Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی رکن اسمبلی سنگاپور روانہ

یلاریڈی رکن اسمبلی سنگاپور روانہ

یلاریڈی۔/20 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی منگل کی شب ریاستی وزیر اعلیٰ مسٹر چندرا شیکھر راؤ کے ساتھ سنگاپور کیلئے روانہ ہوئے۔ سنگاپور میں وزیر اعلیٰ کے ساتھ پروگراموں میں موجود رہیں گے۔ جہاں ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لینے کی اطلاع ہے جس کو تلنگانہ کیلئے اگر موزوں ہو تو عمل میں لایا جائے گا۔ رکن اسمبلی یلا ریڈی مسٹر رویندر ریڈی 24اگسٹ کو سنگاپور سے واپس ہوںگے۔

یلاریڈی سنگل ونڈو چیرمین کا استعفی
یلاریڈی۔/20اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی سنگل ونڈو چیرمین دامودر نے اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا ہے۔ ڈی ایل پی او مسٹر گنگادھر نے بتایا کہ پیر کے دن دامودر نے کاماریڈی میں اپنا استعفی پیش کیا۔ سوسائٹی ڈائرکٹرس نے چیرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد نوٹس دینے پر 21اگسٹ کو ووٹنگ کروانے کا اعلان کردیاگیا ہے۔ اب چیرمین خود عہدہ سے مستعفی ہونے پر 21اگسٹ کو مقامی سنگل ونڈو آفس پر ونڈو ڈائرکٹرس کے ساتھ اجلاس منعقد کیا جائے گا اور ووٹنگ نہیں ہوگی۔ ڈائرکٹروں کے ذریعہ چیرمین کا انتخاب عمل میں آئے گا۔

سرپور ٹاؤن منڈل پریشد جنرل باڈی اجلاس
سرپور ٹاؤن۔/20اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن ایم پی ڈی او ایم اے علیم کی اطلاع کے بموجب سرپور ٹاؤن منڈل پریشد جنرل کا اجلاس 25اگسٹ بروز پیر صبح 11:30 بجے منعقد کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں منڈل کے ایم پی ٹی سی، تمام سرپنچوں اور زیڈ پی ٹی سی کے علاوہ منڈل کے تمام سرکاری ملازمین کو حاضر رہنے کی ہدایت جاری کی۔ اجلاس میں غیر حاضر رہنے والے عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا۔

سانپ ڈسنے سے نوجوان فوت
پرگی۔/20اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سانپ ڈسنے سے ایک شخص فوت ہوگیا۔ یہ واقعہ کلچرلہ منڈل کسما سمدارم گاوں کے تانڈے میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق آلوگاڑا تانڈے کا 25سالہ نوجوان رمیش سروے کے لئے آیا تھا رات اپنے گھر میں سورہا تھا کہ سانپ ڈسنے سے فوت ہوگیا۔ صبح سویر نیند سے بیدار کرنے کی کوشش پر مردہ پایا گیا۔

TOPPOPULARRECENT