Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی منڈل پریشد کا سہ ماہی اجلاس

یلاریڈی منڈل پریشد کا سہ ماہی اجلاس

ایم پی ڈی او کی لاپرواہی کے خلاف قرارداد کی منظوری
یلاریڈی /17 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی منڈل پریشد کا سہ ماہی اجلاس منڈل پریشد صدر مسٹر گنگادھر کی صدارت میں منعقد کیا گیا ۔ جس میں پریشد ارکان متفقہ طور پر یلاریڈی منڈل کو قحط زدہ منڈل کے طور پر تسلیم کرنے قرارداد منظور کی اور اس کے ساتھ ساتھ یلاریڈی ایم پی ڈی او مسٹر سریندر کے خلاف بھی قراردادمنظور کرتے ہوئے انہیں ضلع پریشد کو Surrender کرنے کو کہا گیا ۔ MPDO پر الزام ہے کہ وہ اپنی خدمات سے لاپرواہی کر رہے ہیں اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ عوام کو دستیاب رہنا چاہئے ۔ ایم پی ڈی او کاماریڈی میں مقیم رہتے ہوئے خدمات کو وقت پر نہیں آتے اور سرکاری کاموں میں بھی بنا مشورہ کے من مانی کرتے ہیں ۔ پریشد ارکان نے ایم پی ڈی او کا تبادلہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ضامن روزگار اسکیم مزدوروں کو جلد از جلد روزگار فراہم کرنے کا مشورہ دیا ۔ کلیانی پنچایت سرپنچ سرینواس نے ہریتا ہرم پروگرام کے تحت جنگلات کی اراضی پر شجرکاری کرنے کی اجازت طلب کی ۔ تاکہ پروگرام کو کامیاب بنانے میں مدد ہو ۔ جس پر ڈپٹی محکمہ صحرا آفیسر رمیش نے اعلی عہدیداروں سے مشورہ کرنے کا تیقن دیا۔ سرماہی اجلاس میں محکمہ پنچایت EE اور محکمہ آر اینڈ بی ڈپٹی EE حاضر نہ ہونے پر منڈل پریشد صدر گنگادھر زیڈ پی ٹی سی سامیل نے سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر منڈل پریشد نائب صدر مسٹر سرینواس ، رکن معاون محمد عبدالرفیق ، منڈل پریشد رکن محمد سخاوت علی سرپنچ دیویندر ایم ای اوینکٹیشم متمال PHC ڈاکٹر شریمتی دیویا گوپی ناتھ مختلف پنچایتوں کے سرپنچ و محکمہ جات کے عہدیدار موجود تھے ۔
٭٭٭

TOPPOPULARRECENT