Sunday , January 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی میںتین گروپ سنگموں کو قرضہ جات

یلاریڈی میںتین گروپ سنگموں کو قرضہ جات

یلاریڈی ۔6جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سال 2014-15ء معاشی سال میںیلاریڈی ‘ لنگم پیٹ ‘ ناگی ریڈی پیٹ ‘ تاڑوائی ‘ گندھاری منڈلوں کے حدود میں خواتین گروپوں کو 88.78 کروڑ روپئے بینک سے قرضہ جات دیئے جانے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے ۔ اندرا کرانتی پدم ایریاکوآرڈینیٹر مسٹر راجیا نے مزید بتایا کہ یلاریڈی منڈل میں 705 گروپوں کو 21کروڑ روپئے ‘ لنگم پیٹ م

یلاریڈی ۔6جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سال 2014-15ء معاشی سال میںیلاریڈی ‘ لنگم پیٹ ‘ ناگی ریڈی پیٹ ‘ تاڑوائی ‘ گندھاری منڈلوں کے حدود میں خواتین گروپوں کو 88.78 کروڑ روپئے بینک سے قرضہ جات دیئے جانے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے ۔ اندرا کرانتی پدم ایریاکوآرڈینیٹر مسٹر راجیا نے مزید بتایا کہ یلاریڈی منڈل میں 705 گروپوں کو 21کروڑ روپئے ‘ لنگم پیٹ منڈل پر 588گروپوں کو 14کروڑ ‘ ناگی ریڈی پیٹ منڈل میں 428 کروپوں کو 13کروڑ روپئے ‘ تاڑوائی منڈل کے 718 گروپوں کو 20کروڑ روپئے اور گندھاری منڈل کو 543 خواتین گروپوں کو 19کروڑ روپئے قرضہ جات بینکوں کے ذریعہ دیئے جائیں گے ۔ انہوں نے گندھاری مستقر پر نسواں شکتی بھون پر بالا بڈی اسکیم پر اجلاس منعقد کیا ۔ ایس سی آبادی کی اکثریت والے مواضعات ‘ وارڈوں میں آنگن واڑی سنٹروں کو اندرا کرانتی پدم کے ذریعہ بالا بڈی پروگرام منعقد کیا جائے گا ۔ تین سال سے کم عمر والے بچوں کو صفائی‘ کھیل کود کی تربیت دی جائے گی ۔ بچوں کو غذا بھی آنگن واڑی سنٹروں پر فراہم کی جائے گی ۔ منڈل گندھاری پر 26بالا بڈی چلائے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر انچارج APMشریمتی سواروپا اور بالا ریڈی APM مسٹر سریش موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT