Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی میںڈی ایس پی کا اخباری نمائندوں سے خطاب

یلاریڈی میںڈی ایس پی کا اخباری نمائندوں سے خطاب

یلاریڈی۔26ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دیوی پوجا توا راتری اتسو کے دوران ڈی جے ساؤنڈ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی کہہ کر کاماریڈی ڈی ایس پی مسٹر بھاسکر نے بتایا ۔ انہوں نے ناگی ریڈی پیٹ پولیس اسٹیشن کا اچانک دورہ کرتے ہوئے تنقیح کی ۔ اس موقع پر انہوں نے ریکارڈ کا معائنہ کیا ۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ درگا دیوی اُتسو کے موقع پ

یلاریڈی۔26ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دیوی پوجا توا راتری اتسو کے دوران ڈی جے ساؤنڈ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی کہہ کر کاماریڈی ڈی ایس پی مسٹر بھاسکر نے بتایا ۔ انہوں نے ناگی ریڈی پیٹ پولیس اسٹیشن کا اچانک دورہ کرتے ہوئے تنقیح کی ۔ اس موقع پر انہوں نے ریکارڈ کا معائنہ کیا ۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ درگا دیوی اُتسو کے موقع پر ہر موضع میں ایک پولیس کانسٹبل کو مقرر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے دسہرہ اور بقرعید پُرامن طریقہ سے منانے کا مشورہ دیا ۔ کاماریڈی ڈیویژن میں 20% پولیس عملہ کی کمی ہے بتایا ۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر راما کرشنا ‘ سب انسپکٹر پورنیشور‘ اے ایس آئی کشٹیا اور عملہ موجود تھا ۔ بعد ازاں ڈی ایس پی مسٹر بھاسکر نے یلاریڈی پولیس اسٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے عوام کو تہوار پُرامن طریقہ سے منانے کا مشورہ دیا ۔ اخباری نمائندوں کو بتایا کہ نوراتری اُتسو کے دوران ڈی جے ساؤنڈ لگانے کی اجازت نہ ہوگی ۔ انہوں نے اسٹیشن کا ریکارڈ کی تنقیح کی ۔ عملہ کے ساتھ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر راما کرشنا ‘ سب انسپکٹر راج شیکھر اور دوسرے موجود تھے ۔ منڈل لنگم پیٹ کا بھی DSP مسٹر بھاسکر نے دورہ کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہنچ کر جرائم مقدمات کی تفصیلات حاصل کیں ۔ اس موقع پر سب انسپکٹر راکیش ‘ پرساد یا شٹّی موجود تھے ۔ منڈل گندھاری کا بھی دورہ کیا اور پولیس اسٹیشن کے ریکارڈ کی تنقیح کی ۔ ڈیویژن کے تمام منڈلوں پر درگا دیوی نوراتری اتسو کے موقع پر ڈی جے ساؤنڈ کی اجازت نہیں ہے کہا ۔ اخباری نمائندوں سے بتایا کہ امن و امان کی برقراری کیلئے عوام کا ساتھ پولیس کو ضروری ہے ۔ اسم وقع پر سب انسپکٹر روی کمار بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT