Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی میں آبدارخانہ کا افتتاح

یلاریڈی میں آبدارخانہ کا افتتاح

یلاریڈی /7 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عوام کی شدت سے پیاس بجھانے کی غرض سے یلاریڈی کے مختلف جگہ آبدار خانوں کا افتتاح عمل میں آیا ۔ گرام پنچایت کی جانب سے سرپنچ دیویندر نے آبدارخانہ افتتاح کیا ۔ اس موقع پر نائب سرپنچ وینکٹیشم منڈل پریشد رکن محمد سخاوت علی رکن معاون محمد عبدالرفیق ، راج شیکھر ، ارونا ، گرامپنچایت عملہ میں جیون ، شنکر ، شرما ، سائیلو اور دوسرے موجود تھے ۔ مستقر پر گاندھی چوک پر انورادھا فاؤنڈیشن کی جانب سے عوام کی تشنگی بجھانے کیلئے آبدارخانہ کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر انورادھا سابق منڈل پریشد صدر لگا گوڑ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT