Thursday , April 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی میں آج منی جاب میلہ

یلاریڈی میں آج منی جاب میلہ

یلاریڈی۔ 12 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی منڈل پریشد آفس میں 13 اپریل کو ’’منی جاب میلہ‘‘ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اندرا کرانتی پدم APM شریمتی پرسنا رانی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ دسویں جماعت کامیاب یا اس سے زائد تعلیمی قابلیت رکھنے والے بیروزگار نوجوان اپنے اسناد کے ساتھ اس منی جاب میلہ میں شرکت کریں۔ جہاں پر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے کمپنیوں میں ملازمتوں کے مواقع فراہم کئے جائیں گے، جس میں سکیورٹی ، مارکیٹنگ، ایگزیکٹیو، سوپروائزر، ٹیلی کالرس، ڈاٹا انٹری آپریٹرس فارماسسٹ اور کلرک کی جائیدادوں کیلئے خواہش مند افراد حاضر ہوسکتے ہیں جس کیلئے 18 تا 35 سال لڑکے و لڑکیاں اہل ہوں گے جن کو ہر ماہ 8,000 روپئے تا 15,000 روپئے تنخواہیں دی جائیں گی اور ESI، PF کی سہولت بھی دی جائے گی۔ خواہش مند بیروزگار نوجوان لڑکے لڑکیاں 2 فوٹوز، آدھار کارڈ کاپی، مکمل اسنادات کے ساتھ جاب میلہ میں شرکت کریں۔

TOPPOPULARRECENT