Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی میں آشا ورکرس کا احتجاجی دھرنا

یلاریڈی میں آشا ورکرس کا احتجاجی دھرنا

یلاریڈی۔/9ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اپنے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آشا ورکرس نے احتجاج بلند کیا اور حلقہ کے کچھ منڈلوں پر تحصیل آفس کو مقفل کرتے ہوئے احتجاج کیا، تحصیلداروں کو میمورنڈم پیش کیا۔ منڈل لنگم پیٹ تحصیلدار مسٹر دتاتری کو آشا ورکرس نے میمورنڈم پیش کیا۔ اس موقع پر آشا ورکرس سنگم صدر سواروپا، ارکان میں رانی، بالامنی، ایرہ منی، شوبھا، منجولا، راجیشوری، پدما، مریماں، ساوتری، ساراماں، لاونیا،  رینوکا، سگونا، سجاتا، سی پی ایم منڈل سکریٹری مسٹر ستیہ موجود تھے۔ منڈل تاڑوائی، ناگی ریڈی پیٹ، گندھاری، سداشیو نگر پر بھی آشا ورکرس نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے اپنے مطالبات کو پورا کرنے پر دھرنا دیا۔

 

پرگی میںمسلسل دو دن سے بارش
پرگی۔/9ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع رنگاریڈی کے پرگی منڈل میں گزشتہ دو دن سے بارش ہورہی ہے جس سے کسانوں اور عوام میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ آج ہلکی سی بارش کے بعد گرج و چمک کے ساتھ زوردار بارش ہوئی، بارش سے کسانوں کی فصلوں کو کافی پانی ملا ہے۔ اس بارش سے تالابوں میں بھی کچھ پانی جمع ہوا ہے۔ چھوٹے موٹے گڑھے بھررہے ہیں۔ کسانوں، عوام، جانور پینے کے پانی کے لئے پریشان ہورہے تھے۔ دو دن کی بارش ہونے سے عوام کی پریشانی دور ہوئی ہے۔ بارش کے تین ماہ بھی گزر گئے مگر بارش نہیں ہوئی تھی، بارش کا موسم 15دن باقی ہے۔

TOPPOPULARRECENT