Monday , December 11 2017
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی میں اسکولوں کی تنقیح

یلاریڈی میں اسکولوں کی تنقیح

یلاریڈی ۔/6 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے لنگم پلی، بانا پور، لنگم پیٹ ہائی اسکولوں کی بودھن ڈپٹی ای او مسٹر پدما نابھم نے تنقیح کی۔ اس موقع پر انہوں نے اسکولوں کے ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ مڈڈے میلس سے متعلق انہوں نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صدر مدرس راما سوامی موجود تھے۔ اس طرح ٹٹ پلی تالاب سے قبل تانڈا، شٹ پلی سنگاریڈی ہائی اسکول، پرائمری اسکول، ہریجن واڑی پرائمری اسکول کی  ایم ای او شریمتی چندراوتی نے تنقیح کرتے ہوئے اسکول سے متعلق ریکارڈ کا معائنہ کیا اور اساتذہ کو وقت کی پابندی کا مشورہ دیا۔
متاثرین میں بیمہ چیکس کی تقسیم
یلاریڈی ۔/6جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے شٹ پلی سنگاریڈی سے تعلق رکھنے والے رمیش کے افراد خاندان کو منڈل پریشد صدر محترمہ آسیہ معید نے بیمہ چیک تقسیم کیا۔ گذشتہ سال لائن مین کے ساتھ جاکر سب اسٹیشن پر برقی حادثہ کا شکار ہوکر فو ت ہواتھا۔ جس پر محکمہ برقی ٹرانسکو سے متوفی کے خاندان کو دولاکھ روپئے ایکس گریشیا منظور کیا گیا۔ اس موقع پر ٹرانسکو اے ڈی ناگراج، اے ای نرسملو، ٹی آر ایس قائدین میں سکرا گوپال، سائیلو، بالیا موجود تھے۔ منڈل سداشیو نگر مستقر پر اندرا کرانتی پدم آفس میں ابھئے ہستم چیکس اے پی ایم سائیلو نے تقسیم کئے۔ گدا موضع میں ان دنوں نرسووا نامی خاتون کی ان دنوں موت ہوگئی تھی جس پر بیمہ رقم اس کے شوہر سری راملو کو 29,229 روپئے کا چیک حوالے کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT