Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی میں بندروں کی غیر معمولی کثرت

یلاریڈی میں بندروں کی غیر معمولی کثرت

یلاریڈی /7 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر پر بندروں کی غیر معمولی کثرت سے انسانی زندگی کو دشوار کردیا ہے ۔ آئے دن یہ بندر انسانوں پر حملہ کرکے شدید زخمی کر رہے ہیں ۔ جس سے راہ چلنے والے مرد و خواتین خاص کر اسکولی بچوں کو خوف سا لگا رہتا ہے ۔ یہ بندر بڑی تعداد میں مل کر انسانوں پر حملہ کرتے ہیں اور گھروں میں گھس کر کھانے پینے کی

یلاریڈی /7 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر پر بندروں کی غیر معمولی کثرت سے انسانی زندگی کو دشوار کردیا ہے ۔ آئے دن یہ بندر انسانوں پر حملہ کرکے شدید زخمی کر رہے ہیں ۔ جس سے راہ چلنے والے مرد و خواتین خاص کر اسکولی بچوں کو خوف سا لگا رہتا ہے ۔ یہ بندر بڑی تعداد میں مل کر انسانوں پر حملہ کرتے ہیں اور گھروں میں گھس کر کھانے پینے کی اشیاء اڑاکر لے جاتے ہیں ۔ یہ روز کا معمول بن گیا ہے ۔ مستقر پر کئی افراد پر ان بندروں نے حملہ کہرکے شدید زخمی کرنے کی شکایتیں بھی کی ہیں ۔ جس پر یلاریڈی سابق زیڈ پی ٹی سی مسٹر شیخ غیاث الدین نے ڈائیل یوور ایس پی پروگرام میں فون کرکے ضلع ایس پی مسٹر چندر شیکھر ریڈی سے شکایت کی کہ مستقر پر بندروں کی غیر معمولی کثرت کا کوئی حل نکالا جائے اور ان سے لاحق انسانی زندگیوں کو خطرہ دور کیا جائے ۔ مسٹر شیخ غیاث الدین نے مزید کہا کہ بندروں کی آئے دن وارداتوں میں اضافہ عوام کو خوف و ہراس کے ماحول میں رہنے پر مجبور کر رہا ہے ۔ کہیں ایسا نہ ہوکہ یہ بندر انسانوں کی جان نہ لے لیں ۔ اس سے قبل محکمہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ و ذمہ داران کو اس طرف گراس توجہ مبذول کرنا نہایت ہی ضروری ہے ۔ یلاریڈی کا ہر فرد ان بندروں سے تنگ آچکا ہے ۔ اگر انہیں کہیں دور جنگلات میں لے جاکر چھوڑا جائے تو ایک بہت بڑے خطرہ والا مسئلہ حل ہوگا اور عوام کو بڑی حد تک راحت ملے گی ۔

TOPPOPULARRECENT