Wednesday , July 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی میں جاب میلہ کا انعقاد

یلاریڈی میں جاب میلہ کا انعقاد

98 نوجوانوں کو روزگار ، ضلع کلکٹر و رکن اسمبلی کی شرکت

یلاریڈی ۔ 14 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ملازمت ادنی ہے یا اعلیٰ یہ خیال نہ کرتے ہوئے ہر فرد روزگار سے مربوط ہونے کو مقصد بنائے تو روشن مستقبل کی ضمانت دی جاسکتی ہے یہ تھے ضلع کلکٹر مسٹر ستیہ نارائنا کے کلمات ، یلاریڈی منلال پریشد آفس میں ضلع کلکٹر اور رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے مل کر منی جاب میلہ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نوجوان جو بھی کام کریں مکمل دلچسپی کے ساتھ کریں ۔ نوجوانوں کی جاب میلہ میں کثرت دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور محنت سے آگے بڑھنے کا مشورہ دیا رکن اسمبلی نے کہا کہ حکومت بیروزگار نوجوان لڑکے لڑکیوں کو روزگار دلانے کی غرض سے ہی جاب میلہ منعقد کررہی ہے حکومت خواتین کو کاماریڈی میں ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے تربیت بھی دے رہی ہے ۔ اس موقع پر مختلف کمپنیوں کے نمائندوں نے انٹریوز لیتے ہوئے 164 نوجوانوں میں سے 98 کا انتخاب کیا ۔ اس موقع پر پی ڈی چندرا موہن ریڈی آر ڈی او دیویندر ریڈی ، منڈل پریشد صدر گنگا دھر ، زیڈ پی ٹی سی سامیل ، ایم پی ڈی او ستیش ریڈی ، اے ایم پی پرسنا رانی اور مختلف مواضعات سے آئے بیروزگار نوجوان لڑکے و لڑکیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔۔

TOPPOPULARRECENT