Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی میں جلسہ شہدائے کربلا کا اہتمام

یلاریڈی میں جلسہ شہدائے کربلا کا اہتمام

یلاریڈی ۔ 10 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر پر یکم محرم الحرام سے 10 صفر المظفر 40 روزہ محافل ختم قرآن و نعت منقبت کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے 10 صفرالمظفر مطابق 11 نومبر بروز جمعہ کو اختتامی جلسہ شہدائے کربلا کا اردو گھر مائناریٹی فنکشن ہال پر بعد نماز عشاء انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس میں مہمان خصوصی جناب سید شاہ عزیز اللہ قادری جامعہ نظامیہ حیدرآباد تشریف لارہے ہیں ۔ شہدائے کربلا کی شان و عظمت پر مکمل خطاب کریں گے ۔ جلسہ کا آغاز جناب سید خلیل اللہ قادری کامل جامعہ نظامیہ کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ حمد باری تعالی جناب اعجاز احمد مسرور ہاشمی سنائے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ اس موقع پر مقامی نعت خواں جناب خواجہ قطب الدین ، اعجاز احمد مسرور ہاشمی ، جناب راشد القادری رضوی ، جناب رئیس الرحمن انعامدار ، جناب محمد محسن خان ، جناب احتشام الدین شمیم سروری ، جناب محمد خواجہ علی ہاشمی ، جناب امجد علی ہاشمی ، جناب غلام شبیر علی ساگر ، جناب محمد عبدالرحیم ، جناب محمد مدثر رضوی بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں نعت و شہدائے کربلا کی شان و عظمت میں منقبت سنانے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ جلسہ کی نگرانی جناب شیخ غیاث الدین صدر مساجد کمیٹی کریں گے اور صدارت جناب محمد عبدالمجید نقشبندی خطیب و امام جامعہ مسجد کریںگے نظامت کے فرائض جناب خواجہ قطب الدین صابر نائب قاضی انجام دیں گے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT