یلاریڈی میں جلسہ عظمت اولیاء ؒ کا انعقاد

یلاریڈی 5 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر پر حضرت سید شاہ عباس شاہ ولی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر 4 جون بروز جمعرات محفل چراغاں میں بعد نماز عشاء احاطہ درگاہ شریف میں جلسہ عظمت اولیاءؒ کا انعقاد عمل میں آیا جس کا آغاز قرأت کلام پاک سے ہوا۔ اس موقع پر مولانا سید انواراللہ قادری کامل جامعہ نظامیہ نے اولیاء اللہ کے

یلاریڈی 5 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر پر حضرت سید شاہ عباس شاہ ولی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر 4 جون بروز جمعرات محفل چراغاں میں بعد نماز عشاء احاطہ درگاہ شریف میں جلسہ عظمت اولیاءؒ کا انعقاد عمل میں آیا جس کا آغاز قرأت کلام پاک سے ہوا۔ اس موقع پر مولانا سید انواراللہ قادری کامل جامعہ نظامیہ نے اولیاء اللہ کے فیضان سے متعلق روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہاکہ اللہ رب العزت کے فضل کے بغیر کسی ولی اللہ کا فیضان نہیں ہے۔ رب کے فضل سے ہی اولیاء کا فیضان جانا جاتا ہے۔ اولیاء اللہ ، اللہ سے جوڑنے والے ہوتے ہیں۔ بندوں کو اللہ سے جوڑنے کا کام کرتے ہیں۔ اولیاء کی تعلیمات اللہ سے جوڑتے ہوئے ایمان سلامت رکھنے کا درس دیتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنے فرمانبردار نیک بندوں کو اپنا قرب عطا فرماتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اولیاء کا ذکر قرآن مجید میں نیک بندوں کے نام سے کیا ہے۔ اولیاء اللہ کی تعظیم ضروری قرار دیا۔ اولیاء کی عظمت ان کی تعلیمات سے بھی جانی جاسکتی ہے۔ اپنے رب کی محبت میں جس قدر اولیائے کرام نے خود کو وقف کردیا کرتے، آج ہمارے لئے اسلامی زندگی گزارنے کے لئے مشعل راہ ہے۔ اس موقع پر مقامی نعت خواں جناب خواجہ قطب الدین صابر، جناب اعجاز احمد مسرور ہاشمی، جناب محمد راشد القادری، جناب محمد خواجہ علی، جناب رئیس الرحمن انعامدار، جناب محمد مقبول خان محسن اور بیرونی نعت خواں جناب محمد احمد حسین ساگر بودھن، جناب محمد مقبول احمد خان انواری (کاماریڈی)، جناب سید اعجاز (بودھن) نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ و سلم میں نعت پاک سنانے کی سعادت حاصل کی۔ نظامت کے فرائض جناب غلام شبیر علی ساگری نے انجام دیئے۔ رات دیر گئے بعد سلام جلسہ اختتام کو پہنچا۔ متولی درگاہ شریف جناب غلام محمد محمود علی شطاری القادری نے آستانہ حضرت سید شاہ عباس شاہ ولی رحمۃ اللہ علیہ پر چادرگل پیش کی اور عالم اسلام میں امن و امان کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر مقامی مسلمانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT