Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی میں راشن ڈیلروں پر لاپرواہی کے الزامات

یلاریڈی میں راشن ڈیلروں پر لاپرواہی کے الزامات

یلاریڈی ۔4نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) غریب سطح کی عوام کو صحیح طریقہ سے راشن کا سامان سربراہ ہورہا ہے یا نہیں ؟ نگرانی کرنے والے غذائی اڈوائزر کمیٹیاں گذشتہ کچھ عرصہ سے پتہ نہیں ‘ علحدہ ریاست کا قیام ہوکر جدید سرکار اقتدار بھی سنبھال لیا اور غذائی اڈوائزری کمیٹیاں قائم نہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس سے قبل کی کمیٹیاں کاغذوں تک ہی محدود ہوکر رہنے سے مواضعات میں راشن ڈیلروں کی من مانی اور لاپرواہی کے الزامات آرہے ہیں ۔ یلاریڈی حلقہ کے چھ منڈلوں میں 188 راشن شاپس ہیں جس کے حدود میں 74,335 راشن کارڈس ہیں ‘ منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں 22راشن شاپس پر 8766 راشن کارڈس ہیں اور یلاریڈی منڈل میں 29ارزاں فروشی کے دوکانات میں 10878 کارڈ ہیں ۔ منڈل لنگم پیٹ میں 28 دوکانات کے حدود میں 12256 راشن کارڈس ہیں ۔ تاروائی منڈل میں 36 راشن شاپس میں 12603 راشن کارڈس ہیں۔ منڈل سدا شیو نگر میں 39 دکانات میں 15585 کارڈس ہیں ۔ گندھاری منڈل میں 34دکانات پر 14247 کارڈس ہیں ۔ مواضعات میں راشن ڈیلرس دوکانات وقت مقررہ پر کھول رہے ہیں ؟ صارفین کو راشن برابر سربراہ کررہے ہیں ؟ اناج کا ذخیرہ درج کررہے ہیںیا نہیں جیسے باتوں کی نگرانی کرنے کیلئے مواضعاتی سطح پر ‘ منڈل سطح پر غذائی اڈوائزری کمیٹیاں قائم کرنا ہوتا ہے اور مواضعاتی سطح پر کمیٹیاں نگرانی کرنا ہوتا ہے ۔ نگرانی میں بدعنوانیوں پر دیگر مسائل پر اجلاس منعقد کر کے بات کرنا ہوتا ہے لیکن کچھ عرصہ سے اڈوائزری کمیٹی کی نظر نہ ہونے سے کچھ راشن ڈیلرس پر اپنی من مانی کرتے ہوئے راشن کی کالا بازاری کے الزامات ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT