Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی میں عر شریف کا انعقاد

یلاریڈی میں عر شریف کا انعقاد

یلاریڈی 17 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر پر ڈیلی مارکٹ علاقہ میں موجود آستانہ مبارک حضرت سید باباؒ و عاشق باباؒ کا عرس شریف 16 فبروری کو منایا گیا ۔ بروز دو شنبہ بعد نماز مغرب متولی درگاہ شریف جناب محمد نظیر احمد کے مکان سے صندل چادر گل برآمد ہوکر درگاہ شریف پہنچا جہاں چادر گل صندل کے بعد فاتحہ خوانی کی گئی جناب غلام شبیر عل

یلاریڈی 17 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر پر ڈیلی مارکٹ علاقہ میں موجود آستانہ مبارک حضرت سید باباؒ و عاشق باباؒ کا عرس شریف 16 فبروری کو منایا گیا ۔ بروز دو شنبہ بعد نماز مغرب متولی درگاہ شریف جناب محمد نظیر احمد کے مکان سے صندل چادر گل برآمد ہوکر درگاہ شریف پہنچا جہاں چادر گل صندل کے بعد فاتحہ خوانی کی گئی جناب غلام شبیر علی ساگری اعجاز احمد مسرور نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں سلام پڑھنے کی سعادت حاصل کی ۔ بعد نماز عشاء درگاہ کے احاطہ میں نعتیہ پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مقامی نعت خواں حضرات نے اپنے مخصوص انداز میں نعت رسول ﷺ گنگنا نے کی سعادت حاصل کی ۔ نعتیہ محفل دیر رات گئے اختتام کو پہنچی۔

TOPPOPULARRECENT