Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی میں معذورین کے اجلاس کا انعقاد

یلاریڈی میں معذورین کے اجلاس کا انعقاد

یلاریڈی۔/28اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستحق تمام معذورین کو وظائف دینے ضلع سرکاری نمائندہ درگا پرساد نے مطالبہ کیا۔ انہوں نے تمام معذورین کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ 2010میں وی ایچ پی ایس کی صدارت میں کئے گئے تریکوں کو انتخابات کے دوران تمام سیاسی جماعتوں نے معذورین کے وظائف کو بڑھانے کی بات کہی او

یلاریڈی۔/28اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستحق تمام معذورین کو وظائف دینے ضلع سرکاری نمائندہ درگا پرساد نے مطالبہ کیا۔ انہوں نے تمام معذورین کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ 2010میں وی ایچ پی ایس کی صدارت میں کئے گئے تریکوں کو انتخابات کے دوران تمام سیاسی جماعتوں نے معذورین کے وظائف کو بڑھانے کی بات کہی اور تیقن دیا۔ جس میں ٹی آر ایس پارٹی نے بھی 1500روپئے وظیفہ دینے کا وعدہ کیا اور اب چار سال سے منعقد کئے جارہے سدرم کیمپ میں مستحق معذورین کا فیصد کم کرتے ہوئے صداقت نامہ جاری کیا جارہا ہے۔ تلنگانہ میں 40 لاکھ مستحق معذورین ہیں تو اس میں 31لاکھ 56ہزار 900 معذورین کو ہی وظائف ملیں گے۔ فوری اگر مستحق معذورین کو وظائف نہیں دیئے گئے تو بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے کا انتباہ دیا گیا۔ منڈل سطح پر معذورین کیلئے طبی کیمپ رکھتے ہوئے تمام مستحق معذورین کو صداقت نامہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ایم ایس پی ریاستی خواتین سیکشن کی قائد فرزانہ، پدما راؤ، ضلع وی ایس پی ایس صدر داسری وینکٹیشم، منڈل قائدین میں محمد احمد، پروین کمار، سائیلو موجود تھے۔ تلنگانہ کے مستحق معذورین کے ساتھ سوتیلا سلوک کررہی ہے جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ ایک گھر میں اگر دو معذورین ہوں تو کسی ایک کو ہی وظیفہ دیا جائے گا تو کیا یہ انصاف ہے۔ اگر خدانخواستہ چار معذور بھی ایک گھر میں ہوں تو تلنگانہ حکومت ان چار معذورین کو وظائف دینے کا اعلان کرے کیونکہ یہ افراد اپنی روزی کیسے حاصل کریں گے۔ سرکاری ملازمت دینے میں معذورین کو پابندی نہیں ہے تو پھر وظائف دینے کیلئے شرائط کیوں۔ مستحق ہوں تو دیں ورنہ نہیں۔ لیکن تلنگانہ حکومت اب تک کسی ایک عام شہری کو راحت نہیں پہنچا سکی اور اب معذورین پر شرائط کا اطلاق کرکے تنگ نظری کا ثبوت پیش کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT