Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی میں ودیا والینٹرس کیلئے درخواستیں مطلوب

یلاریڈی میں ودیا والینٹرس کیلئے درخواستیں مطلوب

یلاریڈی۔/9 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلا ریڈی اردو میڈیم اسکولوں میں ودیا والینٹرس کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں جس میں گورنمنٹ ہائی اسکول کیلئے تین ودیا والینٹرس کی خالی جائیدادیں بتائی گئی ہیں۔ اردو پنڈت ایک، ریاضی کیلئے ایک اور فزکس، سائنس کیلئے ودیا والینٹرس کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ اردو میڈیم کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ یلاریڈی منڈل کو جملہ 17ودیا والینٹرس منظور کئے گئے ہیں جس میں پانچ اردو میڈیم کیلئے مختص کئے گئے۔ منڈل ایم ای او مسٹر وینکٹیشم نے 11ستمبر تک اپنی درخواستیں آن لائن داخل کرنے کا مشورہ دیا۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے سرکاری اسکولوں کیلئے بھی 26ودیا والینٹرس منطور کئے گئے۔ ایم ای او مسٹر گوردھن ریڈی نے مزید بتایا کہ 27 پوسٹ ایس جی ٹی کیلئے اور دو اسکول اسسٹنٹ کیلئے ایک پنڈت کیلئے منطوری دی گئی ہے جس میں اردو میڈیم اسکولس کیلئے آتما کور اردو میڈیم اسکول کیلئے ایک، او سی خاتون کیلئے گوپال پیٹ اردو میڈیم میں بی سی پی جنرل ایک، اور کیچنا پیٹ اردو میڈیم میں ایک او سی جنرل ودیا والینٹر کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ ڈی ایڈ و بی ایڈ حضرات اپنی درخواستیں داخل کریں تاکہ ان کا انتخاب عمل میں آسکے۔ 21ستمبر سے باضابطہ منتخبہ ودیا والینٹرس کو خدمات پر حاضر ہونا ہے۔

TOPPOPULARRECENT