Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی میں ٹی ایس میسا کا قیام

یلاریڈی میں ٹی ایس میسا کا قیام

محمد عبدالمقیت صدیقی منڈل صدر منتخب
یلاریڈی ۔ 20 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی منڈل مستقر پر گرلز ہائی اسکول میں تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹی ایمپلائز سروسس اسوسی ایشن کا قیام کیلئے انتخابات عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر منڈل کے تمام محکمہ جات میں خدمات انجام دے رہے ۔ مائناریٹی ملازمین نے شرکت کی ۔ ضلع جنرل سکریٹری جناب عبدالغفور و ورکنگ صدر ضلع جناب سید عبدالقدیر کی نگرانی میں مائناریٹی ایمپلائز اسوسی ایشن کا انتخاب عمل میں آیا جس میں بلا مقابلہ جناب محمد عبدالمقیت صدیقی مدرس کو منڈل صدر کی حیثیت منتخب کیا گیا ۔ اعزازی صدر جناب شیخ محی الدین محکمہ صحرا موظف کو مقرر کیا گیا ۔ ورکنگ صدر جناب محمد یونس سلیم مدرس ، شریک صدر جناب سید عبدالمقیت محکمہ زراعت ، جنرل سکریٹری جناب محمد عبدالباری مدرس ایڈیشنل جنرل سکریٹری جناب غلام شاکر مدرس ، خازن جناب محمد نصیر محکمہ برقی اور نائب صدور میں محمد عبدالرفیق محکمہ برقی ، جناب محمد عبدالوحید صدیقی مدرس ، جناب محمد اشفاق علی محکمہ صحت ، مسٹر کشن کانت مدرس ، جوائنٹ سکریٹری میں جناب محمد راشد القادری محکمہ آبپاشی ، جناب عبداللہ محکمہ زراعت ، جناب محمد قمرالدین محکمہ برقی اور جناب محمد غوث الدین محکمہ برقی ، آئی ٹی سکریٹری جناب محمد خواجہ میاں محکمہ ریونیو ، جناب عبدالدائم اسپورٹس اینڈ کلچرل سکریٹری محکمہ برقی کو بلامقابلہ منتخب کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT