Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی میں کانگریس پارٹی اختلافات کی شکار

یلاریڈی میں کانگریس پارٹی اختلافات کی شکار

یلاریڈی /7 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس پارٹی ٹکٹ حلقہ اسمبلی یلاریڈی سے مسٹر سریندر کو دئے جانے کے قوی امکانات پر کانگریس قائدین میں پھوٹ کے آثار نمایاں نظر آرہے ہیں ۔ کانگریس میں قدم رکھنے والے قائد کی پارٹی ٹکٹ دینے پر تمام ارکان و قائدین مستعفی ہونے کا انتباہ کر رہے ہیں ۔ نلامڈگو سریندر کو یلاریڈی حلقہ اسمبلی سے کانگریس ٹک

یلاریڈی /7 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس پارٹی ٹکٹ حلقہ اسمبلی یلاریڈی سے مسٹر سریندر کو دئے جانے کے قوی امکانات پر کانگریس قائدین میں پھوٹ کے آثار نمایاں نظر آرہے ہیں ۔ کانگریس میں قدم رکھنے والے قائد کی پارٹی ٹکٹ دینے پر تمام ارکان و قائدین مستعفی ہونے کا انتباہ کر رہے ہیں ۔ نلامڈگو سریندر کو یلاریڈی حلقہ اسمبلی سے کانگریس ٹکٹ دئے جانے کی اطلاعات پر یلاریڈی AMC چیرمین مسٹر کرشنا گوڑ ، سوسائٹی چیرمین دامودھر ، گندھاری AMC چیرمین مسٹر آکولا سرینواس ، سابق چیرمین تان سنگھ ،منڈل لنگم پیٹ DCCB ڈائرکٹر سمپت گوڑ نے مل کر ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے MLC مسٹر محمد علی شبیر رکن پارلیمان مسٹر سریش کمار شیٹکر پر برہمی کا اظہار کیا اور استفسار کیا کہ کئی سال سے پارٹی میں محبت کرنے والوں کو نظر انداز کرکے ٹی آر ایس کے نوارد سریندر کو کس طرح پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا اور الزام لگایا کہ مسٹر محمد علی شبیر رکن پارلیمنٹ مسٹر سریش کمار شیٹکھر نے دولت بٹور کر ٹکٹ فروخت کردیا ہے ۔ اگر واقعی میں سریندر کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا تو چھ منڈلوں سے تمام کانگریسی قائدین پارٹی سے استعفی دینے کا انتباہ دیا اور ان کے خلاف آزاد امیدوار کھڑا کرنے کا بھی انتباہ دیا ۔ اس طرح کانگریس خیمہ میں سریندر کیلئے ناراضگی طول پکڑتے جارہی ہے ۔ حلقہ یلاریڈی میں ٹی آر ایس امیدوار مسٹر رویندر ریڈی سے عوام کچھ حد تک ناراض رہنے پر اس کا فائدہ اٹھانے کیلئے سریندر کو ٹکٹ دیتے ہوئے کاگنریس نے حکمت عملی سے کام لیا تھا ۔ لیکن کانگریس قائدین اس فیصلہ سے حاصا ناراض ہونے پر حلقہ میں کانگریس پارٹی میں زبردست پھوٹ سے مقابلہ کیلئے انتخابی میدان میں اترتے ہیں تو انہیں کانگریس قائدین کی ہمدردی و مدد صفر رہے گی جس سے سریندر کے گروپ میں تشویش پائی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT