Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی میں کنٹراکٹ لکچررس کی تقرری کا تیقن

یلاریڈی میں کنٹراکٹ لکچررس کی تقرری کا تیقن

یلاریڈی ۔ 17 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی گورنمنٹ ڈگری کالج میں خالی لکچررس کی بھرتی کرنے کا رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے تیقن دیا ۔ انہوں نے کالج کا دورہ کرکے طلباء سے بات کی۔ اس تعلق سے طلبہ نے کئی مرتبہ دھرنا و احتجاج کرنے پر رکن اسبلی نے توجہ مبذول کرتے ہوئے کالج کا رُخ کیا اور ڈگری کالج میں مخلوعہ جائیدادوں کے مسئلہ کو حل

یلاریڈی ۔ 17 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی گورنمنٹ ڈگری کالج میں خالی لکچررس کی بھرتی کرنے کا رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے تیقن دیا ۔ انہوں نے کالج کا دورہ کرکے طلباء سے بات کی۔ اس تعلق سے طلبہ نے کئی مرتبہ دھرنا و احتجاج کرنے پر رکن اسبلی نے توجہ مبذول کرتے ہوئے کالج کا رُخ کیا اور ڈگری کالج میں مخلوعہ جائیدادوں کے مسئلہ کو حل کرنے کا تیقن دیا ۔ انہوں نے سدا شیونگر کے جنگاؤں علاقہ میں کسان سنگم کی زیرنگرانی منعقدہ اجلاس میں کہا کہ مواضعات میں کسان اگر اتحاد کے ساتھ محنت کریں گے تو مواضعات کی ترقی یقینی ہوگی ۔ ضامن روزگار اسکیم کے تحت پودوں کی شجرکاری کی جارہی ہے ۔ شجرکاری سے بارش کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔ اس موقع پر سرپنچ پراوین کمار ‘ ایم پی ٹی سی ونیتا ‘ زیڈ پی ٹی سی راجیشور راؤ ‘ ایم پی پی وجیا ‘ منڈل ٹی آر ایس صدر بھوم ریڈی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT