Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی میں کنٹراکٹ ملازمین کا احتجاج

یلاریڈی میں کنٹراکٹ ملازمین کا احتجاج

یلاریڈی /7 دسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کنٹراکٹ ملازمین سے متعلق تلنگانہ وزیر اعلی کے بیان پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے مختلف محکمہ جات میں خدمات انجام دینے والے کنٹراکٹ ملازمین نے سیاہ بیاچس لگاکر ایم ای او آفس کے روبرو حکومت کے خلاف نعرے بلند کئے۔ ملازمین نے اس موقع پر بتایا کہ اب تک صرف سیاہ بیاچس لگاکر اظہار ناراضگی کیا جا رہا ہے، جب کہ 11 دسمبر سے منڈل میں ریالی نکالی جائے گی۔ علاوہ ازیں ضلع مستقر پر 14 دسمبر کو پکوان پروگرام کرتے ہوئے احتجاج کیا جائے گا۔ اس سے قبل رکن پارلیمان اور رکن اسمبلی کو میمورنڈم پیش کیا جائے گا۔ منڈل لنگم پیٹ میں بھی سروا سکھشا ابھیان میں خدمات انجام دینے والے کنٹراکٹ ملازمین نے ریگولر کا مطالبہ کرتے ہوئے منڈل ایم ای او آفس کے روبرو سیاہ بیاچس لگاکر اظہار ناراضگی کیا۔ اس موقع پر سی آر پی گنگا دھر، ستیہ نارائنا، سنجنیلو، وجے کمار، مونیکا، سنگا گوڑ، سندھیا، کملا، راجو، سنتوش، سری ہری اور دیگر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT