Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی میں 3.5کروڑ روپئے ترقیاتی پلان

یلاریڈی میں 3.5کروڑ روپئے ترقیاتی پلان

یلاریڈی ۔18جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی منڈل مستقر پر گرام پنچایت احاطہ میں ’’اپنا موضع اپنا منصوبہ ‘‘ گرام سبھا کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ گرام پنچایت حدود میں ترقیاتی کاموں کیلئے 3.5کروڑ کا پلان تیار کیا گیا ۔ نظام ساگر بیاک واٹر سے منڈل یلاریڈی کے مختلف مواضعات کو پینے کا پانی سربراہ کرنے اور فلٹر بیڈ سے ساتولی بیس واٹر

یلاریڈی ۔18جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی منڈل مستقر پر گرام پنچایت احاطہ میں ’’اپنا موضع اپنا منصوبہ ‘‘ گرام سبھا کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ گرام پنچایت حدود میں ترقیاتی کاموں کیلئے 3.5کروڑ کا پلان تیار کیا گیا ۔ نظام ساگر بیاک واٹر سے منڈل یلاریڈی کے مختلف مواضعات کو پینے کا پانی سربراہ کرنے اور فلٹر بیڈ سے ساتولی بیس واٹر ٹینک تک پانی پہنچانے کیلئے اس علاقہ میں ایک آبی سمپ تعمیر کروانے دو کروڑ روپئے کا منصوبہ تیار کیا گیا ۔ مواضعات میں سی سی روڈ ‘ سی سی ڈرین اور مختلف ترقیاتی کاموں کیلئے 1.5کروڑ روپئے کا منصوبہ تیار کیا گیا ۔ اس موقع پر سرپنچ دیویندر ‘ زیڈ پی ٹی سی سامیل ‘ منڈل پریشد صدر گنگا دھر ‘ نائب سرپنچ وینکٹیشم ‘ نائب منڈل پریشد صدر سرینواس ‘ رکن معاون عبدالرفیق نوڈل آفیسر گنگا دھر‘ ایم پی ڈی او سریندا ‘ ایم ای او وینکٹیشم پنچایت سکریٹری یادگیری ‘ وارڈ ارکان موجود تھے ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے بھی مواصعات جلال پور ‘ دھرماریڈی ‘ چنور ‘ راگھواپلی ‘ گول لنگال ‘ جپتی جانکم پلی پر گرام سبھا منعقد کرتے ہوئے مواضعات کے مسائل حل کرنے کیلئے منصوبہ تیار کیا گیا جس میں ایم پی ڈی او رمیش نائیڈو ‘ ایم ای او گووردھن ریڈی ‘ منڈل پریشد صدر اوشماں‘ سرپنچ ششی کلا ‘ سدیا ‘ شیواکمار ‘ ناگامنی ‘ سائیلو ‘ سایووا ‘ سنجیلو‘ سی آر پی میں شلیجا ‘ سریکانت‘ وکاس‘ ترملیش ‘ ایلیا موجود تھے ۔ منڈل لنگم پیٹ میں اور اس کے مختلف مواضعات پر عوام کی سہولیات کیلئے اور ان کے ترقیات کیلئے مختلف کاموں کو انجام دینے کیلئے منصوبہ تیار کیا گیا ۔ اپنا موضع اپنا منصوبہ پروگرام کے تحت تلنگانہ سرکاری مواضعات حل کرنا چاہتی ہے جس کیلئے ہر گرام پنچایت پر گرام سبھا منعقد کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT