Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی کی شاہراہ کی توسیع کیلئے 13 کروڑ منظور

یلاریڈی کی شاہراہ کی توسیع کیلئے 13 کروڑ منظور

یلاریڈی /28 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر کی شاہراہ توسیع اور سائیڈ ڈرین کیلئے وزیر اعلی مسٹر چندرا شیکھر راؤ نے 13 اکروڑ روپئے منظور کئے ہیں ۔ یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے فون پر اخباری نمائندوں کو مزید بتایا کہ مستقر کی شاہراہ کے دونوں جانب ڈرین لائین اور برے تالاب سے امبیڈکر چوراستہ تک 100 فٹ شاہراہ توسیع کرتے

یلاریڈی /28 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر کی شاہراہ توسیع اور سائیڈ ڈرین کیلئے وزیر اعلی مسٹر چندرا شیکھر راؤ نے 13 اکروڑ روپئے منظور کئے ہیں ۔ یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے فون پر اخباری نمائندوں کو مزید بتایا کہ مستقر کی شاہراہ کے دونوں جانب ڈرین لائین اور برے تالاب سے امبیڈکر چوراستہ تک 100 فٹ شاہراہ توسیع کرتے ہوئے چار لائین وال سڑک تعمیر کی جائے گی ۔ اس کے ساتھ ساتھ بڑے تالاب پر دو برج بھی تعمیر کئے جائیںگے ۔ امبیڈکر چوراستہ سے پولیس اسٹیشن تک شاہراہ کی مرمت کا کام اور پولیس اسٹیشن سے سومارپیٹ بائی پاس روڈ تک چار لائین کی شاہراہ کا عمل میں لیا جائے گا ۔ اس کام کیلئے وزیر اعلی نے فوری فنڈ منظور کیا ہے اور اس کام کو دو میہ میں مکمل کرنے کیلئے محکمہ آر اینڈ بی عہدیداروں کو احکامات بھی جاری کردئے گئے ہیں ۔ یلاریڈی مستقر پر ناقص خستہ شاہراہ کی مرمت ، سائیڈ ڈرین ، بڑے تالاب کی شاہراہ پر دو بریج اور تالاب سے امبیڈکر چوراستہ تک چار لائین والی شاہراہ پولیس اسٹیشن سے سومارپیٹ بائی پاس تک چار لائین والی شاہراہ کیلئے فنڈ منظور کرنے پر زیڈ پی ٹی سی سامیل ، ایم پی پی گنگادھر ، نائب صدرت منڈل پریشد سرینواس نے وبزیر اعلی و رکن اسمبلی سے اظہار تشکر کیا ۔ ایک زمانہ کے بعد یلاریڈی شاہراہ کو زینت بخشی جارہی ہے ۔ جس سے مقامی عوام میں خوشی کی لہر ہے ۔عرصہ دراز سے یہ شاہراہ خستہ حال پر شکوہ تھی جس کو تلنگانہ سرکار نے 13 کروڑ روپئے کا فنڈ منظور کرتے ہوئے خوبصورت شاہراہ بنانے کا فیصلہ کرنے یلاریڈی شاہراہ کو ایک شکل دینے میں کامیابی دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT