Wednesday , September 26 2018
Home / یلاریڈی کے سی آر کا آج جلسہ عام

یلاریڈی کے سی آر کا آج جلسہ عام

یلاریڈی ۔23اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی حلقہ سے ٹی آر ایس امیدوار مسٹر رویندر ریڈی نے بتایا کہ 24اپریل سومار پیٹ روڈ کے قریب خانگی اراضی پر ٹی آر ایس پارٹی صدر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا جلسہ عام سے خطاب ہوگا ۔ مسٹر کے سی آر بذریعہ ہیلی کاپٹر یلاریڈی پہنچیں گے اور 1.30بجے دوپہر عوام سے خطاب کریں گے ۔ مسٹر رویندر ریڈی نے آر ٹی سی محکم

یلاریڈی ۔23اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی حلقہ سے ٹی آر ایس امیدوار مسٹر رویندر ریڈی نے بتایا کہ 24اپریل سومار پیٹ روڈ کے قریب خانگی اراضی پر ٹی آر ایس پارٹی صدر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا جلسہ عام سے خطاب ہوگا ۔ مسٹر کے سی آر بذریعہ ہیلی کاپٹر یلاریڈی پہنچیں گے اور 1.30بجے دوپہر عوام سے خطاب کریں گے ۔ مسٹر رویندر ریڈی نے آر ٹی سی محکمہ کی خالی اراضی کی ہیلی پیاڈ کیلئے استعمال کرنے کی غرض سے معائنہ کیا ۔ انہوں نے حلقہ کے چھ منڈلوں سے تمام پارٹی ارکان و عوام کو اس جلسہ عام میں کثرت سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔ اس موقع پر پارٹی قائدین میں گنگا دھر ‘ بال ریڈی ‘ کرشنا ریڈی ‘ سرینواس ریڈی ‘ وینکٹ ریڈی ‘ راملو ‘ مہیش ‘ ودیا ساگر ‘ سائیلو اور مقامی سب انسپکٹر مسٹر راج شیکھر موجود تھے ۔

٭٭ انتخابات کیلئے ضروری ای وی ایم الکٹرانک ووٹنگ مشین یلاریڈی مستقر پر ڈسٹری بیوشن سنٹر کو پہنچ گئے ہیں ۔ یلاریڈی اسمبلی حلقہ میں جملہ 229 پولنگ مراکز ہونے پر مزید پانچ مراکز کو قائم کیا جارہا ہے ۔ یلاریڈی ریٹرننگ آفیسر مسٹر وینکٹیشورلو نے مزید بتایا کہ 632 بیالٹ یونٹ اور 515 کنٹرول یونٹ آچکے ہیں جس میں ارکان اسمبلی امیدواروں کیلئے 250‘ پارلیمانی چناؤ کیلئے 250ای وی ایم مشینوں کو تیار کردیا گیا ہے ۔ باقی مشینوں کو بھی تیار کر کے دستیاب رکھا جائے گا ۔ یلاریڈی حلقہ میں 30اپریل کو عام چناؤ منعقد ہونے جارہے ہیں ۔ یلاریڈی حلقہ اسمبلی سے جملہ سات امیدوار انتخابی میدان میں ہیں جس میں دو آزاد
امیدوار اور پانچ مختلف جماعتوں کے امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔

٭٭ حلقہ اسمبلی سے کامیابی دلانے پر اس پسماندہ علاقہ کو ترقی دینے کی بات مسٹر سریندر کانگریس امیدوار کررہے ہیں ۔ انہں نے یلاریڈی منڈل کے مختلف مواصعات کا دورہ کر کے رائے دہندوں سے ایک مرتبہ خدمت کرنے کا موقع دینے کی اپیل کی ۔ منڈل لنگم پیٹ پر بھی کانگریسی قائدین نے امیدوار مسٹر سریندر کے حق میں انتخابی مہم چلائی ۔ اس موقع پر شیوارام ‘ اشون ‘ وٹھل راؤ ‘ سنجیوا ریڈی ‘ سائی ریڈی ‘ وینکٹ راؤ ‘ نوین راؤ ‘ نارائنا ریڈی ‘ بالراج ‘ ویرا راؤ ‘ وجئے موجود تھے ۔ منڈل سدا شیو نگر کے او ایل وائی ٹی آر ایس کمیٹی صدر ایلیا نے امیدوار کانگریس کی صدارت میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ ان کے ساتھ کثرت سے ٹی آر ایس ارکان بھی کانگریس کا رخ کیا ۔ اس موقع پر سرینواس ریڈی ‘ اروند گوڑ ‘ پروا ریڈی ‘ اشوک ریڈی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT