Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی کے مواضعات میں ریونیوریکارڈ تنقیح پروگرام

یلاریڈی کے مواضعات میں ریونیوریکارڈ تنقیح پروگرام

کسانوں کی اراضی سے متعلق پٹہ پاس بکس ، پہانی کی جوائنٹ کلکٹر کی جانچ
یلاریڈی۔/18اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل تاڑوائی کے موضع برہما جی واڑی علاقہ میں منعقدہ ریونیو ریکارڈ معائنہ پروگرام کی ضلع جائنٹ کلکٹر مسٹر ستیا نے تنقیح کی۔ اس موقع پر انہوں نے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ پروگرام 15 ڈسمبر تک جاری رہے گا۔ وقت مقررہ میں تمام مواضعات پر ریونیو ریکارڈ معائنہ پروگرام مکمل کیا جائے۔ انہوں نے اس پروگرام کو کسانوں کیلئے کافی کارآمد بتایا۔ پروگرام میں کسانوں کی اراضی سے متعلق پٹہ پاس بکس، پہانی وغیرہ درست ہیں یا نہیں معائنہ کیا جائے گا۔ اگر کسی کسان کے پاس بکس میں نام وغیرہ غلط درج بھی ہوگیا ہے تو درخواست دینے کا مشورہ دیا۔ کسانوں کو دستیاب رہنے کیلئے اراضی سے متعلق مسائل حل کرلینے کا مشورہ دیا۔ تاڑوائی منڈل کے دیوائی پلی، نندہ واڑہ، سومارم، سنگو جی واڑی مواضعات پر صد فیصد یہ پروگرام مکمل ہوچکا ہے اور اینڈریل ، برہماجی واڑہ علاقوں میں بھی اس طرح صد فیصد مکمل کرنے کے احکامات دیئے۔ اس موقع پر منڈل تحصیلدار مسٹر محمد عبدالباسط، وی آر اے اور وی آر او موجود تھے۔ منڈل سداشیو نگر مستقر پر ریونیو ریکارڈ معائنہ پروگرام کو نلسار یونیورسٹی پروفیسر مسٹر سنیل کمار نے اچانک تنقیح کی۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اراضی حقوق کا تحفظ کرنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ اور اپنی اراضی سے متعلق مکمل جانکاری بھی ہر ایک کیلئے ضروری ہے۔ اراضی کا پتہ، سروے نمبر، احاطہ، حدود وغیرہ سے متعلق کسانوں کو کم از کم شعور ہونا ضروری بتایا۔ ون بی ریکارڈ میں اراضی کے مالک کا نام ہے یا نہیں ہے یہ بھی معلوم کرلینے کا مشورہ دیا۔ قبضہ سے متعلق بھی وقفہ وقفہ عرصہ کے دوران اپنے نام کی جانچ کرلینے کی شدید ضرورت ہے اور ہر سال اپنی اراضی سے متعلق معلومات کرلینا بھی ٹھیک رہے گا۔ اس موقع پر ریاستی تحصیلدار سنگم کے صدر مسٹر گوتم کمار، ڈپٹی کلکٹر سنگم ریاستی صدر مسٹر لچی ریڈی، وی آر مسٹر سرینو، تحصیلدار ضلع سنگم صدر مسٹر رمیش سنگھ، وی آر او سنگم ضلع صدر مسٹر چنا راجو، وی آر او راجکمار، سندھیا، سی ڈی سی چیرمین مسٹر ریڈی، کسان کمیٹی چیرمین دیوا ریڈی، وی اے سی چیرمین بیریا، سائیلو اور دوسرے موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT