Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / یلاریڈی کے پہلے لائبریرین راجیا کا انتقال

یلاریڈی کے پہلے لائبریرین راجیا کا انتقال

یلاریڈی /12 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی برانچ لائبریری کے پہلے لائبریرین وی راجیا کا 78 سالہ کا علالت کے بعد دو شنبہ کو انتقال ہوگیا ۔ AVM بکس ڈپو چلانے والے راجیا 1960 میں لائبریری کی تحریک زوروں پر تھی جب اپنے ذاتی خرچ سے کتب خانہ کھولا اور اپنی ہی بک ہاوز میں آنے والے اخبارات رسالے وغیرہ کتب خانے میں رکھا کرتے تھے ۔ اس طرح آخر کار کتب خانہ کے پہلے لائبریرین ہونے کا اعزاز ملا ۔ ان کی موت سے مستقر کے عوام نے غم کا اظہار کیا ۔ یلاریڈئ کے مختلف سیاسی قائدین نے تعزیت پیش کی ۔ یلاریڈی MEO متوفی کے فرزند ہیں ۔ منگل کو آخری رسومات انجام دی گئیں ۔

TOPPOPULARRECENT