Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / یلا ریڈی میں ریئل اسٹیٹ کا کاروبار عروج پر

یلا ریڈی میں ریئل اسٹیٹ کا کاروبار عروج پر

یلاریڈی۔9 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی دارالحکومت پر دھوم مچانے والا کاروبار ریئل اسٹیٹ کا اب منڈل مستقروں تک رسائی کرگیا ہے۔ ضلع مستقر، ڈیویژن مستقر پر گزشتہ کچھ عرصہ سے زوروں پر رہا۔ یہ کاروبار اب رول عوام کو چاشنی بتا رہا ہے۔ لاکھوں روپئے صرف کرکے ذاتی مکان بنانے کی آرزو نے مواضعاتی عوام کو منڈلوں کی طرف کھینچ لارہی ہے جس سے

یلاریڈی۔9 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی دارالحکومت پر دھوم مچانے والا کاروبار ریئل اسٹیٹ کا اب منڈل مستقروں تک رسائی کرگیا ہے۔ ضلع مستقر، ڈیویژن مستقر پر گزشتہ کچھ عرصہ سے زوروں پر رہا۔ یہ کاروبار اب رول عوام کو چاشنی بتا رہا ہے۔ لاکھوں روپئے صرف کرکے ذاتی مکان بنانے کی آرزو نے مواضعاتی عوام کو منڈلوں کی طرف کھینچ لارہی ہے جس سے کاشت کی جانے والی زراعتی اراضیات کھیت لے آؤٹ میں تبدیل ہورہے ہیں۔ صرف سال بھر میں ہی منڈل یلاریڈی مستقر پر شیوار میں 10 لے آؤٹ تیار ہوئے ہیں۔ ماضی میں زراعت کیلئے استعمال ہونے والی اراضی پر اب رہائشی مکانات بنتے نظر آرہے ہیں۔ ماضی میں شیواروں پر خالی اراضی پر پولٹری فارم، چھوٹے چھوٹے صنعت، رائس میل، سنیما ہال، شوگر فیکٹری ہوا کرتے تھے۔ اب وہاں مکانیت کیلئے لے آؤٹ بن رہے ہیں۔ دوسرے علاقوں سے تاجر یہاں آکر خالی اراضیات، کھیتوں کی خریداری کرکے پلاٹس بنارہے ہیں۔ مقامی تاجر حضرات بھی ریئل اسٹیٹ کے اس کاروبار کی طرف دلچسپی لیتے نظر آرہے ہیں۔ یہ تاجر زرعی کھیتوں کی خرید کر اس میں خوبصورت 30 فیٹ کی سڑک تیار کرتے ہوئے رنگین بروچرس بناکر عوام کو اپنی طرف راغب کررہے ہیں اور کچھ افراد قسطوں پر پلاٹس کا کاروبار مکانیت بنانے کے چکر میں آج کا انسان اناج اگانے والی زمین کو تک استعمال کررہا ہے اور یہ سلسلہ عروج کی طرف گامزن ہے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ اناج دینے والے کھیتوں میں صرف خوبصورت مکان ہی رہ جائیں اور اناج کی کاشت کیلئے سوچنا پڑے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو مستقبل کیلئے ٹھیک نہ ہوگا۔ زرعی اراضیات پر آبادیاں انسانی زندگی کیلئے مستقبل میں لمحہ فکر سے کم نہیں۔

TOPPOPULARRECENT