Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / یلمیٹ کے استعمال کا مشورہ

یلمیٹ کے استعمال کا مشورہ

اوٹکور ۔ 18ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایس آئی اوٹکور پراوین کمار نے منعقدہ پریس نٹو میں کہاکہ موٹر سیکل چلانے والے کیلئے ضروری ہیکہ وہ ہیلمیٹ پہن کر گاڑیوں کا استعمال کریں ۔ ہیلمیٹ کا استعمال کرنے سے حادثات سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ پولیس تلنگانہ کی جانب سے ہدایت ملیہیکہ سختی کے ساتھ اس پر عمل کریں ۔ ایس آئی اوٹکور نے مزید کہا کہ اس ہدایت پر لاپرواہی نہ برتیں بغیر ہیلمیٹ کے گاڑیوں کو چلانے پر 100روپئے جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ تسلسل سے اس جرمانے کا اعادہ نہ کیا جائے تو مزید جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ انہوں نے عوام سے پُرزور اپیل کی کہ ہیلمیٹ کے لزوم کو یقینی بناتے ہوئے اپنے سفر کو آسان بنائیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT