Wednesday , September 26 2018
Home / عرب دنیا / یمن:حوثیوں کا امریکی ایمبیسی کی گاڑیوں پر قبضہ

یمن:حوثیوں کا امریکی ایمبیسی کی گاڑیوں پر قبضہ

صنعا۔ 12 فبروری۔ (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے دارالحکومت صنعا میں مسلح حوثی باغیوں نے امریکی سفیر اور سفارتی عملے کے ملک سے انخلاء کے بعد ان کے سفارت خانے کی گاڑیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ امریکی ایمبیسی کے مقامی عملے نے کل گاڑیوں پر قبضے کی اطلاع دی ہے۔ انھوں نے نیوز ایجنسی رائیٹرز کو بتایا ہے کہ سفارتی عملے نے ایمبیسی کی بندش سے قبل اپنے ہتھیا

صنعا۔ 12 فبروری۔ (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے دارالحکومت صنعا میں مسلح حوثی باغیوں نے امریکی سفیر اور سفارتی عملے کے ملک سے انخلاء کے بعد ان کے سفارت خانے کی گاڑیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ امریکی ایمبیسی کے مقامی عملے نے کل گاڑیوں پر قبضے کی اطلاع دی ہے۔ انھوں نے نیوز ایجنسی رائیٹرز کو بتایا ہے کہ سفارتی عملے نے ایمبیسی کی بندش سے قبل اپنے ہتھیاروں ،کمپیوٹروں اور دستاویز کو تلف کردیا تھا تاکہ وہ کسی کے استعمال کے قابل نہ رہیں۔ امریکہ ، برطانیہ اور فرانس نے صنعا میں اپنے سفارت خانوں کو بند کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT