Tuesday , November 21 2017
Home / عرب دنیا / یمنی باغیوں سے جھڑپیں ‘ سابق صدر علی صالح حامی کرنل بشمول 3ہلاک

یمنی باغیوں سے جھڑپیں ‘ سابق صدر علی صالح حامی کرنل بشمول 3ہلاک

صنعاء ۔ 27اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) یمن کے ایک کرنل جو سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار تھے اور دیگر دوباغی جھڑپوں میںہلاک ہوگئے ۔ صالح کی پارٹی اور ایک خبر رساں ادارہ کی آج اطلاع کے بموجب ایک واقعہ میں جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی حلیفوں کے درمیان تشدد میں اضافہ کے نتیجہ میں کرنل خالد الرضا باغی زیرقبضہ دارالحکومت صنعا میں ہفتہ کی رات دیر گئے ہلاک کردیئے گئے ۔ ایک بیان میں جو صالح کے جنرل برائے عوامی کانگریس پارٹی نے دیا ہے کہا گیا ہے کہ رضا نائب سربراہ خارجی تعلقات تھے ‘ جب کہ بیان میں حوثی باغیوں کا کوئی ذـکر نہیں کیا گیا ہے ۔ باغیوں کے خبررساں ادارہ ’’ صبا ‘‘ نے کہا کہ مقبول عام کمیٹی کے دو ارکان قبائلی مخلوط اتحاد کے حوثی باغیوں کے بموجب صنعا میں رات دیر گئے ہلاک کردیئے گئے ۔ جھڑپیں اُس وقت شروع ہوئی جب کہ جنوبی پڑوسی علاقے حدہ میں چوکی پر تعینات جنگجوؤں کے درمیان کچھ اختلافات ابھر آئے ۔ صالح اور باغیوں کے قائد کے درمیان لفظی تکرار میں گذشتہ ہفتہ شدت پیدا ہوگئی تھی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT