Sunday , January 21 2018
Home / عرب دنیا / یمنی باغیوں کے قافلوں پر سعودی فضائی حملے

یمنی باغیوں کے قافلوں پر سعودی فضائی حملے

صنعا۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک لڑاکا جیٹ طیارہ نے سعودی زیرقیادت اتحاد کے پرچم تلے حوثی باغیوں کے ایک فوجی قافلہ پر فضائی حملہ کیا جس کی وجہ سے 5 روزہ جنگ بندی جو انسانی بنیادوں پر رسد اور طبی امداد فراہم کرنے کیلئے کی گئی ہے، خطرہ میں پڑ گئی۔ ایران نے انتباہ دیا کہ امریکی حمایت یافتہ مخلوط اتحاد یمن جانے والے ایرانی امدادای بحری جہ

صنعا۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک لڑاکا جیٹ طیارہ نے سعودی زیرقیادت اتحاد کے پرچم تلے حوثی باغیوں کے ایک فوجی قافلہ پر فضائی حملہ کیا جس کی وجہ سے 5 روزہ جنگ بندی جو انسانی بنیادوں پر رسد اور طبی امداد فراہم کرنے کیلئے کی گئی ہے، خطرہ میں پڑ گئی۔ ایران نے انتباہ دیا کہ امریکی حمایت یافتہ مخلوط اتحاد یمن جانے والے ایرانی امدادای بحری جہاز پر بھی حملہ کرسکتا ہے اور اس کے ردعمل میں اس علاقہ میں آگ بھڑک اٹھ سکتی ہے۔ آج کے حملہ یمن کے صوبہ ابھیان میں کئے گئے۔ حوثیوں نے فضائی حملوں کی توثیق کی۔ تاہم کہا کہ اس سے قافلہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ فضائی حملوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی آزادانہ ذرائع سے توثیق کی نہیں کی جاسکی ۔ روم سے موصولہ اطلاع کے بموجب اقوام متحدہ کے شعبہ اغذیہ نے آج انتباہ دیا کہ یمن کی صورتحال ’’ابتر‘‘ ہوگئی ہے۔ شعبہ اغذیہ نے عارضی جنگ بندی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مایوس شہریوں کو امداد فراہم کرنے کی کوشش تیز کردی ہے۔ سعودی عرب زیرقیادت ایرانی حمایت یافتہ باغیوں پر گذشتہ 7 ہفتہ سے فضائی حملے جاری ہیں جن سے پانی، ایندھن اور طبی امداد کی شدید قلت یمن میں پیدا ہوگئی ہے۔ شعبہ اغذیہ نے کہا کہ یمن کی صورتحال سنگین ہے اور ملک میں فی الحال ہر شئے کی قلت پیدا ہوچکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT