Tuesday , November 21 2017
Home / عرب دنیا / یمنی حکومت اور حوثیوں کا جنگ بندی قائم رکھنے پر زور!

یمنی حکومت اور حوثیوں کا جنگ بندی قائم رکھنے پر زور!

کویت سٹی۔ 23 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) کویت شہر کے قصر’’بیان‘‘ میں جمعہ کی شام یمنی حکومت اور باغیوں کے وفود کے درمیان بات چیت کا پہلا سیشن اختتام پذیر ہوگیا۔ یمن کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد الشیخ احمد کی نگرانی میں مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3:00 بجے شروع ہونے والے اس سیشن میں شریک دونوں وفود 7 ارکان پر مشتمل تھے۔براہ راست ہونے والی اس یمنی بات چیت میں توجہ فائربندی قائم رکھنے پر مرکوز رہی۔پہلا سیشن امن بات چیت کے ایجنڈے کو زیربحث لانے اور اس کی توثیق کرنے، اقوام متحدہ کے نمائندے کی جانب سے اعلان کردہ پانچ نکات پر عمل درامد کے طریقہ کار کو زیربحث لانے کیلئے مشترکہ کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے مختص کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے پہلے سیشن کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس کا انعقاد بھی کریں گے۔ یمنی حکومت کے وفد نے خبردار کیا تھا کہ ایجنڈے میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کا مطلب مذاکرات کو تباہ کرنا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT