Friday , January 19 2018
Home / عرب دنیا / یمنی دارالحکومت میں شدید لڑائی، 120 ہلاک

یمنی دارالحکومت میں شدید لڑائی، 120 ہلاک

صنعا ، 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یمنی دارالحکومت کی سڑکوں پر آج دوسرے روز شیعہ باغیوں اور سنی جنگجوؤں میں شدید لڑائی ہوئی، جس نے کم از کم 120 افراد کو ہلاک کردیا ، ہزاروں دیگر کو ان کے مکانات سے بے گھر کیا اور عملاً ملک کے بڑے ایرپورٹ کو بند کردیا ہے۔ ان لڑائیوں سے وسیع تر فرقہ وارانہ جنگ کے اندیشے بڑھتے جارہے ہیں جو یمن میں کئی دہوں سے دی

صنعا ، 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یمنی دارالحکومت کی سڑکوں پر آج دوسرے روز شیعہ باغیوں اور سنی جنگجوؤں میں شدید لڑائی ہوئی، جس نے کم از کم 120 افراد کو ہلاک کردیا ، ہزاروں دیگر کو ان کے مکانات سے بے گھر کیا اور عملاً ملک کے بڑے ایرپورٹ کو بند کردیا ہے۔ ان لڑائیوں سے وسیع تر فرقہ وارانہ جنگ کے اندیشے بڑھتے جارہے ہیں جو یمن میں کئی دہوں سے دیکھنے میں نہیں آئیں۔ یمن برسوں سے سیاسی طور پر غیرمستحکم ہے لیکن اس کی اصل لڑائی حکومت کی جانب سے القاعدہ جنگجوؤں کے خلاف رہی ہے جو جنوب اور اس ملک کے پہاڑی وسطی علاقہ میں سرگرم ہیں۔

TOPPOPULARRECENT