Thursday , November 23 2017
Home / عرب دنیا / یمنی صدر منصور ہادی کی یو اے ای دورے پر آمد

یمنی صدر منصور ہادی کی یو اے ای دورے پر آمد

ابوظہبی 13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے صدر منصور ہادی چہارشنبہ کے روز دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے، حکام نے دورے کے بارے میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔متحدہ عرب امارات یمن کی آئینی حکومت کے خلاف حوثی باغیوں کی جانب سے کی جانی والی بغاوت کو ناکام بنانے کے لئے سعودی عرب کی قیادت میں سر گرم عرب اتحادیوں کو کوششوں کا پرجوش حامی ہے۔ اس سال کے اوائل میں شیعہ مسلک کے پیروکار ایران نواز حوثی باغیوں کی یمن کے متعدد شہروں میں پیش قدمی کے بعد سے صدر ہادی اور ان کی کابینہ کے متعدد ارکان سعودی عرب پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔ یو اے ای اس سال مارچ سے باغیوں کے خلاف سعودی قیادت میں جاری مہم میں شریک ہے۔ اس کارروائی کو امریکی حمایت بھی حاصل ہے۔ ابوظہبی اور ریاض نے یمن کی حکومت نواز فوج کو ٹینکوں سمیت دوسرا لڑاکا ساز و سامان فراہم کیا ہے۔ یمن میں فوجی لشکر کشی کی حالیہ میں یو اے ای کے فوجی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT