Wednesday , September 26 2018
Home / Top Stories / یمنی فوج کے منحرف سپاہیوں پر سعودی بمباری، 30 ہلاک

یمنی فوج کے منحرف سپاہیوں پر سعودی بمباری، 30 ہلاک

عدن ۔ 8 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب سے متصلہ یمن کی سرحد پر عرب اتحادی افواج کے فضائی حملوں اور زمینی جھڑپوں میں یمن کے 30 سپاہی ہلاک ہوگئے۔ ان سپاہیوں نے فوج سے منحرف ہوتے ہوئے ایران تائید یافتہ حوثی باغیوں میں شمولیت کی کوشش کی تھی ۔ فوجی ذرائع نے کہا کہ سعودی عرب کے زیر قیادت اتحادیوں کے جیٹ طیاروں نے جو مارچ سے یمن میں باغ یوں

عدن ۔ 8 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب سے متصلہ یمن کی سرحد پر عرب اتحادی افواج کے فضائی حملوں اور زمینی جھڑپوں میں یمن کے 30 سپاہی ہلاک ہوگئے۔ ان سپاہیوں نے فوج سے منحرف ہوتے ہوئے ایران تائید یافتہ حوثی باغیوں میں شمولیت کی کوشش کی تھی ۔ فوجی ذرائع نے کہا کہ سعودی عرب کے زیر قیادت اتحادیوں کے جیٹ طیاروں نے جو مارچ سے یمن میں باغ یوں کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہے ہیں ، کل اس وقت مداخلت کی جب مداخلت درجنوں یمنی سپاہی فوج سے منحرف ہوگئے اور شیعہ حوثی باغیوں کی تائید کا اعلان کیا تھا۔ تازہ ترین واقعہ سعودی سرحد کے متصلہ 23 ویں میکانائزڈ بریگیڈ پر پیش آیا

جس میں دونوں طرف کے 30 سپاہیوں کی ہ لاکت اور دیگر درجنوں کے زخمی ہونے کی توثیق ہوگئی ہے ۔ فوجی ذرائع نے کہا کہ ’’سعودی عرب کے فضائی حملوں اور یمنی و اتحادی افواج کی زمینی لڑائی میں کئی بکتر بند گاڑیاں اور فوجی ٹرانسپورٹ تباہ ہوگئے ہیں۔ سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار فورسیس گزشتہ روز حوثی با غیوں میں شامل ہورہے تھے ۔ ان سپاہیوں کو منحرف ہونے سے روکنے کیلئے سعودی عرب نے یہ بمباری کی تھی ۔ واضح رہے کہ یمنی دارالحکومت اور دیگر مقامات پر ستمبر سے حوثیوں کا قبضہ ہے اور وہ اس غریب عرب ملک کے جنوبی علاقوں کی سمت پیش قدمی کر رہے ہیں۔ سعودی عرب اس بات پر خوفزدہ ہے کہ حوثی عوام ، یمن کو شیعہ ملک ایران کے زیر اثر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT