Tuesday , September 25 2018
Home / عرب دنیا / یمنی متحارب قبائل میں خونریز جنگ ،دسیوں ہلاک

یمنی متحارب قبائل میں خونریز جنگ ،دسیوں ہلاک

دبئی۔ 13ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) یمن کے صدر مقام صنعا میں شیعہ مسلک حوثی جنگجوئوں اور ارحب قبیلے کے درمیان خونریز لڑائی میں کئی افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ ’العربیہ‘ کے مطابق فریقین میں صْلح کرانے کی تمام کوششیں بھی ناکام رہی ہیں جس کے باعث متحارب قبائل میں جھڑپیں مسلسل جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق جنگجوئوں میں جھڑپیں شمالی صنعا سے تین کلومیٹر دور ارحب گورنری کے البکول علاقے میں ہوئیں۔ جہاں فریقین نے ایک دوسرے پر بھاری ہتھیاروں سے حملے کئے۔ دونوں قبیلوں کے درمیان جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب حوثی شدت پسندوں نے شمالی صنعا میں قیداس کالونی میں چیک پوسٹ قائم کر کے اطراف میں تلاشی کا سلسلہ شروع کر دیا۔

TOPPOPULARRECENT