Monday , December 11 2017
Home / عرب دنیا / یمنی مزاحمت کاروں کے حملے 15 باغی ہلاک

یمنی مزاحمت کاروں کے حملے 15 باغی ہلاک

صنعا۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے وسطی شہر تعز میں حکومت نواز فورسز کے حملے میں کم سے کم 15 باغی ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ تعز اور اس کے آس پاس کے مقامات پر باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے جس میں دشمن کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ذرائع کے مطابق اتحادی ممالک کے جنگی جہازوں نے بھی تعز میں علی صالح ملیشیا اور باغی جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ دوسری جانب تعز کے آزاد کرائے گئے علاقوں پر باغیوں نے میزائل حملے کئے ہیں۔ تاہم ان میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

TOPPOPULARRECENT