Tuesday , September 18 2018
Home / عرب دنیا / یمنی معیشت کو سہارا دینے سعودی عرب کی 2 بلین ڈالرس امداد

یمنی معیشت کو سہارا دینے سعودی عرب کی 2 بلین ڈالرس امداد

ریاض۔17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے شاہ سلمان نے جنگ زدہ یمن کی جانب سے یمنی کرنسی کو بالکل دیوالیہ ہوجانے سے بچانے کے لیے دو بلین ڈالرس کی امداد منظور کی ہے۔ یاد رہے کہ یمنی وزیراعظم کو سعودی کی زبردست تائید حاصل ہے۔ دریں اثناء سعودی عرب نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فنڈس یمن کے سنٹرل بینک میں جمع کردیئے جائیں گے تاکہ ملک کی گرتی ہوئی معیشت کو سہارا دیا جاسکے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ سعودی اور بین الاقوامی تائید والی یمنی حکومت نے ایک متبادل سنٹرل بینک تشکیل دی تھی جو قبل ازیں باغیوں کے قبضہ والے دارالخلافہ صنعاء میں تھی اور گزشتہ سال اسے جنوبی بندرگاہی شہر عدن منتقل کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT