Sunday , November 19 2017
Home / عرب دنیا / یمنی یہودیوں کا گروپ خفیہ طریقے سے اسرائیل منتقل

یمنی یہودیوں کا گروپ خفیہ طریقے سے اسرائیل منتقل

صنعاء ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی ذرائع نے اس امر کی تصدیق کی ہیکہ ایک خفیہ آپریشن کے ذریعہ یمن میں باقی رہ جانے والے یہودیوں کے گروپ کو کامیابی سے تخلیہ کرے اسرائیل پہنچا دیا گیا ہے۔ نمائندے کے مطابق یہ گروپ 17 افراد پر مشتمل ہے، تاہم صنعاء میں ابھی 40 یہودی باقی ہیں جنہوں نے اسرائیل ہجرت کے خیال کو مسترد کر دیا ہے۔ یاد رہیکہ گزشتہ ماہ ایک بین الاقوامی نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ یمن میں یہودیوں کے پرانے فرقے سے تعلق رکھنے والے چند خاندان ہی رہ گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT