Tuesday , October 23 2018
Home / عرب دنیا / یمن: اتحادی افواج کی کارروائی، 51 حوثی باغی ہلاک

یمن: اتحادی افواج کی کارروائی، 51 حوثی باغی ہلاک

عدن۔ 16 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اتحادی افواج کی جانب سے حوثی باغیوں کے جھڑپ اور فضائی کارروائی کے نتیجے میں 51 حوثی باغی ہلاک ہوگئے۔سعودی سکیورٹی فورسز کے مطابق یمن کے ساحلی شہر حدیدہ سے 70 کلومیٹر دور حوثیوں کے زیرِ انتظام 5 علاقوں پر جمعرات اور جمعے کو فضائی حملے کیے گئے۔ مقامی طبی ذرائع نے بتایا کہ فضائی حملوں میں 28 حوثی باغی ہلاک اور 17 زخمی ہوئے۔دوسری جانب سکیورٹی حکام نے دعویٰ کیا کہ یمنی حکومت نے صعدہ کی تحصیل بیہان کو حوثی باغیوں کے قبضے سے آزاد کرالیا۔ان کا کہنا تھا کہ تحصیل بیہان میں ہونے والی چھڑپوں میں 14 حوثی باغی ہلاک ہوئے جبکہ اتحادی افواج کے 9 اہلکار بھی جاں بحق ہوئے جبکہ 9 حوثی مختلف مقامات پر ہلاک ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT