Tuesday , December 12 2017
Home / عرب دنیا / یمن: اتحادی بمباری میں باغی ملیشیا کے دسیوں جنگجو ہلاک

یمن: اتحادی بمباری میں باغی ملیشیا کے دسیوں جنگجو ہلاک

دبئی، 21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن کی لحج گورنری میں المنصورہ اور المضاربہ محاذوں پر یمن کے عوامی مزاحمت کاروں اور منحرف صدر علی عبداللہ صالح کے حامی جنگجوؤں اور باغیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ عرب اتحادیوں اور یمن کی سرکاری فوج پر مشتمل مشترکہ دستے الجوف کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں۔ تعز گورنری پر اتحادیوں کی بمباری کے نتیجے میں باغی ملیشیا کے 46 جنگجو مارے گئے۔ ان ہی ملیشیاؤں کے متعدد جنگجو الضالع اور اب کے علاقوں میں مزاحمت کاروں سے لڑائی میں ہلاک ہوئے۔ اتحادی اور یمن کی سرکاری فوج پر مشتمل مشترک دستے اتحادی طیاروں کے کور فائر میں الجوف محاذ کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT