Wednesday , July 18 2018
Home / عرب دنیا / یمن اقدامات : ایران پر امریکہ ۔ سعودی تنقید

یمن اقدامات : ایران پر امریکہ ۔ سعودی تنقید

قاہرہ ۔ 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ آج سعودی عرب کے ساتھ ایران پر تنقید میں شامل ہوگیا جو حوثی باغیوں کو عصری ہتھیار بشمول بین البراعظمی میزائل سربراہ کرنے پر کی جارہی ہے۔ گذشتہ ہفتہ سعودی عرب کے دارالحکومت پر حوثیوں نے میزائیل حملہ کیا تھا۔ وائیٹ ہاؤس سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ امریکہ حکومت ایران کی سرگرمیوں کی شدید مذمت کرتا ہے جو جارحانہ اور واضح طور پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ بیان میںکہا گیاہیکہ میزائل نظام یمن میں خانہ جنگی سے پہلے موجود نہیں تھے۔ ایران نے یہ نظام انہیں سربراہ کئے ہیں۔ بیان میں زور دیکر اقوام متحدہ سے کہا گیا ہیکہ وہ ثبوتوں کا جائزہ لیں کہ ایران یمن میں جنگ بھڑکا رہا ہے تاکہ اپنے علاقائی عزائم میں پیشرفت ہوسکے۔

TOPPOPULARRECENT